جمعرات , 29 اکتوبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ کا 99 ارب روپے منافع

33 منٹس پہلے
A A
Pakistan Petroleum Limited's profit of Rs. 99 billion
Share on Facebookwhatsapp

کراچی(پاک ترک نیوز) پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ (پی پی ایل) نے مالی سال 2026 کے دوران 99 ارب روپے بعد از ٹیکس منافع حاصل کیا، جبکہ کمپنی کی وصولیاں تاریخ کی بلند ترین سطح 284 ارب روپے تک پہنچ گئیں۔

یہ تفصیلات کمپنی کے 75ویں سالانہ جنرل اجلاس میں سامنے آئیں، جہاں بڑی تعداد میں شیئر ہولڈرز نے شرکت کی۔ اجلاس میں مالی سال 2026 کے مالیاتی گوشواروں سمیت آڈیٹرز اور ڈائریکٹرز کی رپورٹس کی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں عام حصص پر 60 فیصد حتمی نقد منافع کی منظوری بھی دی گئی، جس کے بعد پورے مالی سال کے لیے مجموعی منافع کی شرح 120 فیصد ہوگئی۔

پی پی ایل نے مالی سال 2026 کے دوران تیل و گیس کی تلاش کے لیے سات کنویں کھودے، جبکہ ترقیاتی سرگرمیوں کے تحت چار کنوؤں کی کھدائی کی گئی۔ گیس کی پیداوار میں کٹوتیوں کے باوجود کمپنی کی اوسط پیداوار 649 ملین مکعب فٹ یومیہ رہی، جو گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں تقریباً 3 فیصد زیادہ ہے۔

کمپنی نے 11 نئے ذخائر دریافت کیے، جن میں دو دریافتیں کمپنی کے زیرِ انتظام منصوبوں اور نو شراکت داروں کے زیرِ انتظام منصوبوں میں ہوئیں۔ ان دریافتوں سے ثابت شدہ اور ممکنہ ذخائر، یعنی ٹو پی (2P) ریزروز میں 242 ارب مکعب فٹ کا اضافہ ہوا۔

پی پی ایل نے پاکستان کے آف شور بِڈنگ راؤنڈ 2025 میں کامیاب شرکت کے بعد سمندر میں تیل و گیس کی تلاش کے آٹھ بلاکس بھی حاصل کیے۔ ان میں دو بلاکس کمپنی کے اپنے آپریشنز کے تحت جبکہ چھ شراکت داری میں حاصل کیے گئے۔

کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر خالد عبدالرحمان کے مطابق ایسٹرن آف شور انڈس بلاک سی کے لیے ترک پیٹرولیم اوورسیز کمپنی کے ساتھ فارم آؤٹ معاہدے سے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان توانائی کے شعبے میں تعاون مزید مضبوط ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: قطر سے پاکستان کو ایل این جی کی فراہمی سال کے اختتام تک معطل رہنے کا امکان

انہوں نے بتایا کہ پی پی ایل اپنی ذیلی کمپنی پاکستان انٹرنیشنل آئل لمیٹڈ کے ذریعے ابوظبی میں آف شور بلاک فائیو پر ترقیاتی سرگرمیاں بھی جاری رکھے ہوئے ہے۔

موضوعات : profit of Rs. 99 billionpso
ShareSend

متعلقہ خبریں

Strategic partnership between PAEC and PSO; agreement to make fuel supply more efficient.
تازہ ترین

پی اے ای سی اور پی ایس او میں اسٹریٹجک شراکت داری، ایندھن کی فراہمی مزید مؤثر بنانے کا معاہدہ

5 ستمبر , 2026
اگلی خبر
Construction of a third airport on the sea has begun in Turkey; it will have a capacity for 10 million passengers annually.

ترکیہ میں سمندر پر تیسرے ایئرپورٹ کی تعمیر شروع، سالانہ ایک کروڑ مسافروں کی گنجائش ہوگی

یہ بھی پڑھیں

Proposal to make medical fitness tests mandatory for driving in Lahore

لاہور میں ڈرائیونگ کے لیے میڈیکل فٹنس ٹیسٹ لازمی کرنے کی تجویز

29 اکتوبر , 2026
Balochistan Operation Radd-ul-Fasaad 3 operation conducted; one terrorist killed.

بلوچستان: آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت کارروائی، ایک دہشت گرد ہلاک

29 اکتوبر , 2026
Parental obligation to provide for children does not end with the separation of parents, Lahore High Court.

بچوں کی کفالت والدین کی علیحدگی سے ختم نہیں ہوتی، لاہور ہائیکورٹ

29 اکتوبر , 2026
Islamabad Bail applications of several PTI leaders including Bushra Bibi rejected

اسلام آباد: بشریٰ بی بی سمیت متعدد پی ٹی آئی رہنماؤں کی ضمانت کی درخواستیں خارج

29 اکتوبر , 2026
Submarine cable failure Internet likely to remain slow in Pakistan until November 2

سب میرین کیبل کی خرابی ،پاکستان میں 2 نومبر تک انٹرنیٹ سست رہنے کا امکان

29 اکتوبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔