پیر , 12 اکتوبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home پاکستان

جیل افسروں ،اہلکاروں پر قیدیوں کے رشتہ داروں سے تحائف لینے پر پابندی

54 منٹس پہلے
A A
جیل افسروں ،اہلکاروں پر قیدیوں کے رشتہ داروں سے تحائف لینے پر پابندی
Share on Facebookwhatsapp

لاہور (پاک ترک نیوز )پنجاب کی جیلوں میں کرپشن، رشوت اور بدعنوانی کے خاتمے کے لیے اہم اقدامات کا فیصلہ کر لیا گیا ۔آئی جی جیل خانہ جات میاں سالک جلال نے جیل افسران اور اہلکاروں پر قیدیوں کے رشتہ داروں سے غیر ضروری تعلقات رکھنے، کاروباری لین دین کرنے اور تحائف وصول کرنے پر پابندی عائد کرتے ہوئے احتساب کا سخت نظام نافذ کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

مراسلے کے مطابق جیل افسران یا اہلکاروں کے خلاف کرپشن یا ممنوعہ تعلقات ثابت ہونے پر فوجداری مقدمہ درج کرنے کے ساتھ محکمانہ کارروائی بھی کی جائے گی، جبکہ متعلقہ عملے کی نگرانی کرنے والے افسر کو بھی ذمہ دار ٹھہرایا جائے گا۔

مراسلے میں واضح کیا گیا ہے کہ پنجاب کی جیلوں میں رشوت، خوردبرد، سرکاری املاک کی چوری اور مالی بے ضابطگیوں کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ اینٹی کرپشن کے ہاتھوں جیل افسران کی گرفتاریوں کے بعد تمام ریجنل ڈی آئی جیز اور سپرنٹنڈنٹس جیلز کو کرپٹ عناصر کے خلاف مؤثر کارروائیاں کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

آئی جی جیل خانہ جات نے ریجنل ڈی آئی جیز کو جیلوں، سرکاری اسٹورز، راشن گوداموں، کچن اور کیش بکس کے اچانک معائنے کرنے کا حکم دیا ہے۔ سپرنٹنڈنٹ جیل ہر چھ ماہ بعد سرکاری اسٹورز میں موجود سامان کی فزیکل ویریفکیشن کا پابند ہوگا، جبکہ قیدیوں کو فراہم کیے جانے والے کھانے کی مقدار اور معیار میں کسی قسم کی کمی برداشت نہیں کی جائے گی۔

مراسلے کے مطابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل روزانہ راشن کی وصولی، وزن اور تقسیم کی نگرانی کرے گا، جبکہ کچن اور وارڈز کی اچانک چیکنگ بھی لازمی قرار دی گئی ہے۔

حساس ڈیوٹیوں پر تعینات اہلکاروں کے حوالے سے بھی اہم فیصلہ کیا گیا ہے۔ ہدایت کے مطابق ایسے عملے کا ہر ماہ تبادلہ کیا جائے گا اور کوئی اہلکار ایک ہی حساس ڈیوٹی پر ایک ماہ سے زیادہ تعینات نہیں رہے گا۔

مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ رشوت، ہراساں کرنے اور اختیارات کے ناجائز استعمال سے متعلق شکایات پر فوری کارروائی کی جائے۔ شکایات پر تاخیر کرنے والے افسران کے خلاف محکمانہ کارروائی ہوگی اور تمام شکایات کا باقاعدہ ریکارڈ رکھنا لازم ہوگا۔

جیل ریکارڈ میں ردوبدل، جعلی دستاویزات تیار کرنے اور بدعنوان اہلکاروں کو تحفظ دینے والے افسران کے خلاف بھی کارروائی کی ہدایت کی گئی ہے۔ آئی جی جیل خانہ جات نے واضح کیا ہے کہ جیلوں میں شفافیت اور احتساب کو یقینی بنانے کے لیے کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی۔

موضوعات : bannedgiftsjailprisoners
ShareSend

متعلقہ خبریں

From prison to luxury hotel
تازہ ترین

جیل سے لگژری ہوٹل تک

28 اگست , 2026
بانی پی ٹی آئی کی آج ہی شفا انٹرنیشنل اسپتال منتقلی کا امکان
اہم ترین

بانی پی ٹی آئی کی آج ہی شفا انٹرنیشنل اسپتال منتقلی کا امکان

20 اگست , 2026
Minister of State Talal Chaudhry visits Islamabad Model Jail.
تازہ ترین

وزیر مملکت طلال چودھری کا اسلام آباد ماڈل جیل کا دورہ

25 جولائی , 2026
Where are the world's worst and best prisons
تازہ ترین

دنیا کے سب سے برے اور سب سے اچھے قید خانے کہاں ہیں؟

19 جولائی , 2026
Entry of Qingqi and loader rickshaws banned on Canal Road, Lahore.
تازہ ترین

لاہور میں کینال روڈ پر چنگ چی اور لوڈر رکشوں کا داخلہ بند

7 جولائی , 2026
Investigation into escape of Adiala Jail prisoners, 5 officers in custody
تازہ ترین

اڈیالہ جیل کے قیدیوں کے فرار کی تحقیقات ،5اہلکار زیر حراست

30 جون , 2026
اگلی خبر
پشاور میں دفعہ 144 نافذ، احتجاج اور ریلیوں پر پابندی

پشاور میں دفعہ 144 نافذ، احتجاج اور ریلیوں پر پابندی

یہ بھی پڑھیں

سیاستدانوں ،میڈیا مالکان سمیت سب کا احتساب ہونا چاہیئے ،گورنر پنجاب

سیاستدانوں ،میڈیا مالکان سمیت سب کا احتساب ہونا چاہیئے ،گورنر پنجاب

12 اکتوبر , 2026
فیلڈ مارشل سے برازیل کے فوجی وفد کی ملاقات،دفاعی تعلقات مضبوط بنانے پر اتفاق

فیلڈ مارشل سے برازیل کے فوجی وفد کی ملاقات،دفاعی تعلقات مضبوط بنانے پر اتفاق

12 اکتوبر , 2026
پشاور میں دفعہ 144 نافذ، احتجاج اور ریلیوں پر پابندی

پشاور میں دفعہ 144 نافذ، احتجاج اور ریلیوں پر پابندی

12 اکتوبر , 2026
جیل افسروں ،اہلکاروں پر قیدیوں کے رشتہ داروں سے تحائف لینے پر پابندی

جیل افسروں ،اہلکاروں پر قیدیوں کے رشتہ داروں سے تحائف لینے پر پابندی

12 اکتوبر , 2026
Germany's involvement raises fears of a two-year delay for Britain's advanced fighter jet; the 2035 target is at risk.

جرمنی کی شمولیت سے برطانیہ کے جدید جنگی طیارے میں دو سال تاخیر کا خدشہ، 2035 کا ہدف خطرے میں پڑ گیا

12 اکتوبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔