اسلام آباد(پاک ترک نیوز ) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے نائب امیر جماعت اسلامی اور مذاکراتی کمیٹی کے سربراہ لیاقت بلوچ سے رابطہ کیا ہے، جس میں حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
لیاقت بلوچ کے مطابق مذاکرات کا آخری دور 19 نومبر کو وزارت خارجہ کے وائٹ روم کانفرنس ہال میں ہوگا۔
انہوں نے بتایا کہ مذاکرات کے بعد حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان ممکنہ معاہدے کا مسودہ حکومتی سطح پر موجود ہے۔ توقع ہے کہ وزیراعظم اور نائب وزیراعظم عوام کو ریلیف دلانے کی جدوجہد کو اہمیت دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل ماہانہ بنیاد پر کیا جائے ،پٹرول پمپ مالکان کا وزیراعظم کوخط
لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی احتجاج اور مذاکرات، دونوں ذرائع سے غریب اور متوسط طبقے کو ریلیف دلانے کی جدوجہد جاری رکھے گی۔












