کراچی(پاک ترک یوز ) سربراہ پاک بحریہ نے بحری مشق سی اسپارک 2026 کے دوران مختلف بحری جہازوں، کریکس کے علاقے اور نیول تنصیبات کا دورہ کیا اور مشق کی مختلف سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق مشق سی اسپارک 2026 کے دوران کثیرالجہتی کارروائیوں کا عملی مظاہرہ کیا گیا، جبکہ خودکار نظاموں کا بھی وسیع پیمانے پر استعمال کیا گیا۔
دورے کے دوران سربراہ پاک بحریہ نے مشق کے مختلف مراحل اور جاری سرگرمیوں کا معائنہ کیا اور پاک بحریہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔
امیر البحر نے ملکی سمندری حدود کے دفاع کے لیے افسران اور جوانوں کی بے لوث لگن، عزم اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔
انہوں نے کہا کہ سمندری حدود کے دفاع اور قومی مفادات کے تحفظ کے لیے پاک بحریہ کے افسران اور جوانوں کی خدمات قابلِ تحسین ہیں۔









