کراچی (پاک ترک نیوز ) کراچی سے اسکردو کے لیے روانہ ہونے والی نجی ایئر لائن کی پرواز سے ٹیک آف کے دوران پرندہ ٹکرا گیا ، جس کے نتیجے میں ایئر بس 320 کے انجن نمبر 2 کو شدید نقصان پہنچا۔
ایئر لائن کے ترجمان کے مطابق پرندہ ٹکرانے سے طیارے کے انجن کے بلیڈ بھی ٹوٹ گئے۔ پرواز پی کے 455 میں 170 مسافر سوار تھے،واقعے کے بعد تمام مسافروں کو ایئر پورٹ لاؤنج منتقل کر دیا ۔طیارے کی مرمت کا کام جاری ہے۔






