لاہور ( پاک ترک نیوز) زمبابوے کے بولر بلیسنگ مزربانی پر دو سال پی ایس ایل کھیلنے کی پابندی لگا دی گئی۔
پی سی بی کے مطابق معاہدے کی خلاف ورزی پر فاسٹ بولر پر پابندی لگائی گئی، بلیسنگ موزاربانی نے پی ایس ایل کے ساتھ معاہدہ ہونے کے باوجود آئی پی ایل کی فرنچائز کے ساتھ معاہدہ کیا۔
پیشہ ورانہ کرکٹ باہمی اعتماد اور معاہدوں کی پاسداری پر قائم ہے۔۔بلیسنگ مزربانی پی ایس ایل چھوڑ کر آئی پی ایل کھیلنے چلے گئے۔












