لاہور( پاک ترک نیوز) بارشوں اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد سبزیوں کے نرخ آسمان سے باتیں کرنے لگے۔ لاہور میں بارشوں اور سیلابی صورتحال کے باعث موسمی سبزیوں کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
ڈی سی ریٹ پر سبزیاں نایاب ہو گئیں ، شہری مہنگے داموں خریدنے پر مجبور ہیں ، لاہور کی سبزی منڈیوں میں قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ بدستور جاری ہے ۔
لاہور کی منڈی میں میں ٹماٹر کا ڈی سی ریٹ 255 روپے، جبکہ مارکیٹ میں 320 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہا ہے۔ کریلے کا سرکاری ریٹ 90 روپے، مگر مارکیٹ میں 150 روپے فی کلو تک فروخت کیے جا رہے ہیں۔
منڈی میں دیسی ٹینڈے 200 روپے، بھنڈی 250 روپے اور شملہ مرچ 350 روپے فی کلو تک پہنچ گئی۔ گھیا کدو 200 روپے، بینگن 140 روپے، جبکہ پھول گوبھی 150 روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: میٹھے مشروبات انسانی جسم کیلئے کتنے خطرناک؟
منڈی میں اروی 120 روپے، مٹر 350 روپے اور میتھی 220 روپے فی کلو میں دستیاب ہے۔ لہسن 300 روپے اور ادرک 500 روپے فی کلو تک پہنچ گیا۔ آلو 40 روپے، پیاز 140 روپے، جبکہ سبز مرچ اور لیموں 150 روپے فی کلو فروخت ہو رہے ہیں۔












