پیر , 3 اگست , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

امریکہ اسرائیل کی ایران کیخلاف نئی فوجی کارروائی

5 مہینے پہلے
A A
US, Israel launch new military operation against Iran
Share on Facebookwhatsapp

از: سہیل شہریار

امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے ایران پرنئی جنگ مسلط کئے جانے کے ساتھ پورے مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پس منظر میں عرب، اسلامی سیاسی و عسکری اتحاد کے قیام کی ضرور ت گزیر دکھائی دے رہی ہے۔
عرب، اسلامی سیاسی و عسکری اتحاد کا تصور تو نیا نہیں ہے ۔1970کی دہائی میں شاہ فیصل شہید اور ذوالفقار علی بھٹو شہید کے ہمراہ اسلامی دنیا کے قائدین کی جانب سے اسلامی ملکوں کی تنظیم او آئی سی کی تخلیق کا محرک یہی خیال تھا۔ حالیہ برسوں میں باضابطہ طور پر سب سے پہلے ترک صدر رجب طیب اردوان نے 2024میں اسلامی نیٹو کا تصور پیش کرتے ہوئے مسلم ممالک پر زور دیا تھا کہ وہ اسرائیل کے بڑھتے ہوئے توسیع پسندانہ عزائم کے خلاف فوجی اور سیاسی اتحاد قائم کریں۔انکے بعد مصری قیادت نے بھی اسلامی ملکوں کی ایک مشترکہ دفاعی چھتری کی ضرورت پر زور دیا تھا۔ جس کا مقصد اسرائیل کی جانب سے ایک کے بعد دوسرے اسلامی ملک پر حملے کو روکنا ہے۔بعد ازاں گذشتہ برس ستمبر میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تزویراتی دفاعی معاہدے کے تناظر میںپاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف نےبھی اسلامی ملکوں کے نیٹو کی طرز کے فوجی اتحاد کی بات کی تھی۔


اسلامی دنیا کے دفاعی تجزیہ کار اس امر پر یکجا دکھائی دیتے ہیں کہ امریکہ نے اسرائیل کی فوجی صلاحیت کو اس سطح تک بڑھا دیا ہے کہ اب اس خطرے سے نمٹنے کےلئے مشرق وسطیٰ کو وسیع تر اسلامی فوجی اتحاد کے لئے آگے آنا پڑے گا۔ بصورت دیگر عراق، شام اور اب ایران کے بعد کسی نہ کسی حیلے بہانے سے ایک کے بعدایک اسلامی ملک امریکہ اور خطے میں اسکے کرائے کے قاتل اسرائیل کی فوجی کاروائی کا ہدف بنتے رہیں گے۔
یہ بات نوشتہ دیوار ہے کہ ایران کے لئے اکیلے اور صرف میزائلز کی مدد سے امریکہ اور اسرائیل کی مشترکہ فوجی طاقت کا مقابلہ کرناممکن نہیں۔ اگرچہ وہ اسرائیل کے اندر اور خطے میں امریکہ کےفوجی اثاثوں اور مفادات کو نشانہ بنا رہا ہے۔مگر امریکی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہواپنی تقاریر میں واضح کر چکے ہیں کہ اس مشترکہ فوجی آپریشن کا مقصد ایران کے موجودہ اسلامی تشخص اورنظام حکومت کو تبدیل کرنا ہے ۔جو امریکہ اور اسرائیل کے لئے خطرہ ہے۔ اور انہوں نے ایران مین ہونے والے حالیہ خونی مظاہروں میں اپنے اسی ہدف کے حصول میں ناکامی کے بعد اب ایک بار پھر ایرانی عوام کو موجودہ قیادت کو ہٹا کر ملک کے معاملات اور مستقبل اپنے ہاتھ میںلینے کے لئے ابھارا ہے او ر ساتھ ہی اسکے لئے اپنی مدد اور حمایت کااعادہ کیا ہے۔
عرب اور اسلامی فوجی اتحاد خصوصاً اسرائیل کی ایران کے ساتھ جون 2025میں لڑی گئی 12 روزہ جنگ کے بعد سےترکیہ کی قیادت کی جانب سے ناگزیر قرار دیا جارہا ہے۔ جس میں ترکیہ ۔مصر۔ سعودی عرب اور پاکستان کے مابین مشاورت کی خبریں بھی اسلامی دنیا کے میڈیا کی زینت بنتی رہی ہیں۔ اور ذرائع ابلاغ اس امر کی تائید کرتے رہے ہیں کہ گفت وشنیدایک ایسے اتحاد کی تشکیل پر ہو رہی ہےجو نیٹو کی طرح کا اتحاد تو نہیں ہو گا مگراسکے بنیادی مقاصد کم بیش وہی ہوں گے۔
اب تازہ ایران بمقابلہ امریکہ و اسرائیل جنگ میں ایران کی جانب سے تہران اور دیگر شہروں میں اسرائیلی بمباری کے بعد میزائل حملوں کی صورت میں جوابی حملوں کا سلسلہ جاری ہے جن میں اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب سمیت دیگر شہروں کو نشانہ بنانے کے علاوہ عرب ملکوں میں امریکی اڈوں کو بھی ٹارگٹ کیا جا رہا ہے۔یہ جنگ جلد رکتی نظر نہیں آ رہی ۔


ٹرمپ نے اپنے عزائم واضح کر دئیے ہیں ۔مگر شاید وہ ایرانی قوم کی نفسیات کو سمجھنے میں ناکام رہے ہیں جو وطنیت کی بات آئے تو باقی سب باتوں کو پس پشت ڈال دیتے ہیں ۔ ساتھ ہی ایران مذہبی حوالے سے امام حاضر کی پیرو کاردنیا کی واحد شیعہ اکثریتی ریاست ہونے کی بنا پر دنیا بھر کے شیعوں کی مذہبی وابستگی کا مرکز ہے۔جن کی بڑی تعداد مشرق وسطیٰ کے مختلف ملکوں میں آباد ہے۔ اندیشہ ہے کہ جنگ کی یہ آگ جلد نہ بجھائی گئی تو پورا مشرق وسطیٰ اسکی لپیٹ میں آ سکتا ہے۔

موضوعات : #iranayatullahkhamnaisupremeleader
ShareSend

متعلقہ خبریں

US and Israel prepare plan to attack Iran's energy facilities.
تازہ ترین

امریکہ اور اسرائیل کا ایران کی توانائی کی تنصیبات پر حملے کا منصوبہ تیار

1 اگست , 2026
Iranian Parliament Speaker claims victory in the war.
اہم ترین

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر کا جنگ میں فتح کا دعویٰ

1 اگست , 2026
Iran issues stern warning to the US and Israel.
تازہ ترین

ایران کا امریکا اور اسرائیل کو سخت انتباہ

1 اگست , 2026
Iran claims destruction of three US F-35 jets in Jordan; US denies the claim.
اہم ترین

ایران کا اردن میں امریکہ کے 3 ایف-35 طیارے تباہ کرنے کا دعویٰ،امریکہ کا انکار

31 جولائی , 2026
Why didn't the Iranian economy collapse despite the US war
تازہ ترین

امریکی جنگ کے باوجود ایرانی معیشت کیوں نہیں ٹوٹی؟

30 جولائی , 2026
With Allah's help, the aggressor will be punished today – Revolutionary Guards
تازہ ترین

اللہ کی مدد سے آج جارح کو سزا دی جائے گی‘ پاسداران انقلاب

30 جولائی , 2026
اگلی خبر
ODI match between Pakistan Shaheens and England Lions cancelled due to security situation in the Middle East

پاکستان شاہینز اور انگلینڈ لائنز کے درمیان ون ڈے میچ مشرقِ وسطیٰ میں سکیورٹی صورتحال کے باعث منسوخ

یہ بھی پڑھیں

سیوٹا مہاجر بحران، یورپی یونین کا ہنگامی اجلاس طلب

سیوٹا مہاجر بحران، یورپی یونین کا ہنگامی اجلاس طلب

2 اگست , 2026
وفاقی کابینہ نے امیروں پر معاشی پابندیوں کی تجویز مسترد کر دی

وفاقی کابینہ نے امیروں پر معاشی پابندیوں کی تجویز مسترد کر دی

2 اگست , 2026
سعودی وزیر دفاع کا دورہ امریکا ،اہم شخصیات سے ملاقاتیں

سعودی وزیر دفاع کا دورہ امریکا ،اہم شخصیات سے ملاقاتیں

2 اگست , 2026
آزاد کشمیر الیکشن ،ن لیگ 2سیٹوں پر کامیاب،10 پر آگے

آزاد کشمیر الیکشن ،ن لیگ 2سیٹوں پر کامیاب،10 پر آگے

2 اگست , 2026
سوات، تھانےکے قریب خودکش دھماکا، 6 پولیس اہلکاروں سمیت 15 افراد شہید

سوات، تھانےکے قریب خودکش دھماکا، 6 پولیس اہلکاروں سمیت 15 افراد شہید

2 اگست , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔