برن (پاک ترک نیوز) سوئٹزر لینڈ کی وزارت خارجہ کا کہناہے امریکا اور ایران کے درمیان معاہدے پر دستخط کل سوئٹزرلینڈ کے مشہور پہاڑی تفریحی مقام بورگن اسٹاک میں ہوں گے۔تقریب میں امریکا اور ایران کے نمائندے ۔ پاکستان اور قطر بطور ثالث شرکت کریں گے۔
سوئس وزارت خارجہ کے مطابق اس ملاقات کا مقصد امریکا اور ایران کے درمیان حال ہی میں طے پانے والے معاہدے اور مفاہمتی یادداشت پر عمل درآمد کے طریقہ کار پر ابتدائی مشاورت کرنا ہے۔












