پیر , 21 ستمبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

چاند کی معدنیات کے لیے امریکہ چین مخاصمت

6 مہینے پہلے
A A
US-China rivalry over lunar minerals
Share on Facebookwhatsapp

از : سہیل شہریار

آج سے 57برس قبل امریکہ کا اپولو 11خلائی مشن چاند پر اترا تو انسان نے پہلی بار چاند پر قدم رکھا۔جس کے بعد تین سالوں میں چھ امریکی مشنز خلا بازوں کو مختلف تحقیقی امور کی انجام دہی کے لئے چاند پر لے جاتے رہے ۔اب امریکہ کا خلائی ادارہ ناسا اس سلسلے کو نہ صرف دوبارہ شروع کرنے کارہا ہے بلکہ چاند پر مستقل بستیاں آباد کرنے کے خطیر لاگتی منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کی منصوبہ بندی بھی کر چکا ہے۔
اسی سلسلے میں ناسان کا آرٹیمس۔2مشن چند دنوں میں ایک خاتون سمیت چار خلابازوں کو لیکر چاند تک چلا گیا ۔جو چاند کے گرد چکر لگاتے ہوئے مختلف تحقیقی امور اور تجربات سرانجام دیں گے۔ تاہم یہ مشن چاند پر اترے بغیرہی لوٹ آئے گا۔ جس کے بعد چاند پر اترنے کے لئے آرٹیمس۔3مشن روانہ کیا جائے گا۔


آج سے نصف صدی پہلے 60 کی دہائی اور70 کی دہائی کے ابتدائی برسوںکے دوران امریکہ کے اپولو اور سوویت یونین کے لونا مشنز چاند تک پہلے رسائی اور خلائی غلبہ کی دوڑ میں شامل تھے۔ مگر اس بار امریکہ کو چین سے مقابلہ درپیش ہے۔چین اپنے خلائی پروگرام کو تیزی سے ترقی دے رہا ہے۔ وہخلا میں اپنا لگ خلائی اسٹیشن تیانگونگ خلائی اسٹیشن 2022میں مکمل کر چکا ہےجہاں خلابازوں کی آمد رفت اور تحقیقی عمل تیزی سے جاری ہے۔چین نے ایک سے زیادہ بار کامیابی کے ساتھ روبوٹ اور روور چاند پر اتارے ہیں اور کہا ہے کہ وہ 2030 تک انسانی مشن چاندپر اتارے گا۔
دوسری جانبناسا کے آرٹیمس پروگرام بھی برسوں سے کام کر رہا ہے۔ اس منصوبے کا اصل ہدف مریخ تک رسائی ہے ۔جس کے لئے چاند پر مستقل قیام کے کے لئے انسانی بستیاں آباد کی جائیں گی۔ اس پروگرام میں ہزاروں لوگ شامل ہیں۔ اور ناسا کی جاری کردہ معلومات کے مطابق اسکی لاگت کا تخمینہ93 ارب ڈالر سے زیادہ ہے۔جن میں 20ارب ڈالر سے زائد رقم چاندپر ابتدائی آمد ورفت پر خرچ ہونگے۔
ماہرین ارضیات کا کہنا ہے کہ امریکہ اور چین کی چاند پر جانے کی جستجواور وہاں قیام کی منصوبہ سازی صرف تحقیق کے لئے نہیں ہے بلکہ ان نایاب عناصر کے حصول کے لئے ہے جو زمین کی طرح چاند پر بھی موجود ہیں۔امریکہ اور چین دونوں ہی ان علاقوں تک رسائی چاہتے ہیں جہاں سب سے زیادہ وسائل ہیں۔ جس کا مطلب ہے بہترین قمری جائداد کو محفوظ بنانا۔


اقوام متحدہ کے 1967 کے بیرونی خلائی معاہدے میں کہا گیا ہے کہ کوئی بھی ملک چاند کا مالک نہیں ہو سکتا۔ لیکن جب بات چاند پر پائی جانے والی قیمتی معدنیات کی ہو تو اس کا حل بہت آسان ہے۔ کہ آپ چاند پر ملکیت نہیں لے سکتے مگر اپنے استعمال کے لئے اسکے مخصوص خطوں پر اپنا تسلط ضرور قائم کر سکتے ہیں۔ کیونکہ اقوام متحدہ کے معاہدے میں اس کی گنجائش موجود ہے۔
مزید براں تحقیق سے یہ بات بھی ثابت ہو چکی ہے کہ چاند کے مخصوص حصوں میں پانی موجود ہے خاص طور پر کئی جگہ زیر زمین پانی کے ذخیرے پائے جاتے ہیں۔ اور یہ چاند پرلمبے عرصے تک انسانی قیام کے لئے سب سے اہم ہے۔ اور اسی کے حوالے سے چین نے دو سال قبل 2024میں اپنا خلائی روورچاند کے برفانی علاقے میں اتارا تھا ۔

موضوعات : #chinaamericamoonuschina
ShareSend

متعلقہ خبریں

Iran warns of retaliatory action against the US.
تازہ ترین

ایران کی امریکا کو جوابی کارروائی کی وارننگ

21 ستمبر , 2026
Prime Minister Shehbaz Sharif will arrive in the US today.
تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف آج امریکا پہنچیں گے

21 ستمبر , 2026
Will the secret of the ice hidden on the Moon be revealed
تازہ ترین

چاند پر چھپی برف کا راز کھلے گا؟

21 ستمبر , 2026
America is ready to flee the Middle East
تازہ ترین

امریکا مشرق وسطیٰ سے بھاگنے کو تیار

20 ستمبر , 2026
US, Denmark sign security agreement on Greenland
تازہ ترین

گرین لینڈ پر امریکا اور ڈنمارک میں سیکیورٹی معاہدہ طے

19 ستمبر , 2026
Prime Minister Shehbaz Sharif departs for a visit to the UK.
پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف برطانیہ کے دورے پر روانہ

17 ستمبر , 2026
اگلی خبر
Turkey defeats Kosovo to qualify for World Cup after 24 years

ترکیہ نے کوسوو کو شکست دے کر 24برس بعد فٹ بال ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کر لیا

یہ بھی پڑھیں

Federal Interior Minister Mohsin Naqvi has left for Iran.

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی ایران چلے گئے

21 ستمبر , 2026
There has been a 31% decrease in the number of MDCAT candidates in the last five years.

گزشتہ پانچ سالوں میں ایم ڈی کیٹ کے امیدواروں کی تعداد میں 31فیصد کمی

21 ستمبر , 2026
The country needs an end to political tension, not further confrontation Barrister Gohar.

ملک کو مزید تصادم نہیں، سیاسی کشیدگی کے خاتمے کی ضرورت ہے، بیرسٹر گوہر

21 ستمبر , 2026
Brother of Dubai's ruler Sheikh Mohammed bin Rashid Al Maktoum passes away; 10-day mourning period announced.

دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم کے بھائی کا انتقال ،10روزہ سوگ کا اعلان

21 ستمبر , 2026
Preparations to stop the long march, Islamabad and Rawalpindi sealed, many educational institutions also closed

لانگ مارچ روکنے کی تیاریاں، اسلام آباد اور راولپنڈی سیل ،کئی تعلیمی ادارے بھی بند

21 ستمبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔