منگل , 22 ستمبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

امریکا کا روس پر سخت ٹیرف لگانے کا اعلان

1 سال پہلے
A A
امریکا کا روس پر سخت ٹیرف لگانے کا اعلان
Share on Facebookwhatsapp

واشنگٹن(پاک ترک نیوز ) امریکا نے روس پر سخت ٹیرف لگانے کا اعلان کر دیا۔
ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولائن لیوٹ نے پریس بریفنگ کے دوران کہاکہ 50 دن میں یوکرین میں جنگ بندی کی جائے، جنگ بندی نہ ہوئی تو روس کو مزید پابندیوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔
کیرولائن لیوٹ کا مزیدکہنا تھاکہ امریکا نے شام میں مداخلت کرکے صورتحال کو کنٹرول کیا، صدر ٹرمپ چاہتے ہیں شام ایک مستحکم اور خوشحال ملک بنے۔
یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روس کو خبردار کیا ہے کہ اگر یوکرین کے ساتھ پچاس دن کے اندر امن معاہدہ نہ ہوا تو روس پر سخت تجارتی پابندیاں عائد کی جائیں گی۔ یہ بیان انہوں نے نیٹو اتحادیوں کے ساتھ ایک معاہدے کے اعلان کے موقع پر دیا، جس کے تحت یوکرین کو مزید ہتھیار فراہم کیے جائیں گے۔
یہ پیش رفت اس وقت سامنے آئی ہے جب کچھ ہفتے قبل ہی واشنگٹن نے یوکرین کو ہتھیاروں کی فروخت عارضی طور پر معطل کر دی تھی تاہم اب ٹرمپ نے یوکرین کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن پر ناراضی کا اظہار کیا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ تجارتی پابندیاں، معاشی دباؤ، اور پیٹریاٹ ایئر ڈیفنس میزائلوں کے نئے سودے روس کو جنگ بندی پر مجبور کریں گے۔
یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے ٹیلیگرام پر ایک پیغام میں کہا کہ انہوں نے صدر ٹرمپ سے بات چیت کی ہے اور یوکرین کی حمایت کرنے اور قتل و غارت گری روکنے کے لیے مشترکہ کوششوں کے عزم پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
روسی سیکیورٹی کونسل کے سینئر اہلکار دیمتری میدویدیف نے کہا کہ ماسکو کو ٹرمپ کے ڈرامائی الٹی میٹم کی کوئی پرواہ نہیں جبکہ کریملن کے ترجمان دیمتری پیسکوف نے کہا کہ امریکی صدر کے بیانات انتہائی سنجیدہ ہیں اور روسی صدر پیوٹن اس پر غور کرنے کے بعد ہی کوئی ردعمل دیں گے۔

موضوعات : #wasintondc#whitehouseameica
ShareSend

متعلقہ خبریں

US President's ultimatum to Iran
تازہ ترین

امریکی صدر کا ایران کو الٹی میٹم

22 ستمبر , 2026
Trump administration prepares to impose strict restrictions on US imports of Chinese data center technology.
تازہ ترین

ٹرمپ انتظامیہ کی چینی ڈیٹا سینٹر ٹیکنالوجی کی امریکی درآمد پر سخت پابندی لگانے کی تیاریاں شروع

4 اگست , 2026
Pakistan urges talks with US and Iran
تازہ ترین

پاکستان کا امریکا اور ایران سے مذاکرات پر زور

30 جولائی , 2026
US military attack on Iran; one person killed.
تازہ ترین

امریکی فوج کے ایران پر حملے ،ایک شخص جاں بحق

13 جولائی , 2026
Ceasefire agreement with Iran unlikely to happen soon White House
اہم ترین 2

ایران کیساتھ جنگ بندی کا معاہدہ فوری ہونے کا امکان نہیں: وائٹ ہاؤس

25 مئی , 2026
White House shooting suspect charged
اہم ترین 3

وائٹ ہاؤس میں فائرنگ کرنے والے ملزم پر الزامات عائد

28 اپریل , 2026
اگلی خبر
بنگلا دیشی اسپنر مہدی حسن نے ہربھجن کا 13 سالہ ریکارڈ توڑ دیا

بنگلا دیشی اسپنر مہدی حسن نے ہربھجن کا 13 سالہ ریکارڈ توڑ دیا

یہ بھی پڑھیں

پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کمی

پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کمی

22 ستمبر , 2026
مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے کی ضرورت ہے، ترک صدر

مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے کی ضرورت ہے، ترک صدر

22 ستمبر , 2026
ٹرمپ کا ایران کے حوالے سے بڑے فیصلے کا عندیہ

ٹرمپ کا ایران کے حوالے سے بڑے فیصلے کا عندیہ

22 ستمبر , 2026
Iran's bill to withdraw from nuclear non-proliferation treaty submitted to parliament

ایران کا جوہری عدم پھیلاؤ کے معاہدے سے نکلنے کا بل پارلیمنٹ میں پیش

22 ستمبر , 2026
پی ٹی آئی نے مفاہمت کا راستہ کبھی بند نہیں کیا،بیرسٹر گوہر

پی ٹی آئی نے مفاہمت کا راستہ کبھی بند نہیں کیا،بیرسٹر گوہر

22 ستمبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔