جمعرات , 22 اکتوبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

ترکیہ نے لیزر گائیڈڈ میزائلوں سے لیس جدید ترین جنگی روبوٹ ڈاگ متعارف کروا دیا

1 سال پہلے
A A
ترکیہ نے لیزر گائیڈڈ میزائلوں سے لیس جدید ترین جنگی روبوٹ ڈاگ متعارف کروا دیا
Share on Facebookwhatsapp

انقرہ (پاک ترک نیوز) ترکیہ نے لیزر گائیڈڈ میزائلوں سے لیس ایک جدید خود کار روبو ڈاگ متعارف کروا دیا ہے۔
ترک دفاعی کمپنی راکٹسان نے جدید آٹونومس روبو ڈاگ ’کوز‘ (Koz) متعارف کرایا ہے جو منی میزائلوں سے لیس ہے، اور یہ روبوٹ نہ صرف ریموٹ کنٹرول کے ذریعے چلایا جا سکتا ہے بلکہ خودکار طور پر بھی کام کر سکتا ہے۔
بتایا جا رہا ہے کہ یہ دنیا کا پہلا روبوٹک کتا ہے جو گائیڈڈ میزائل لانچ کرنے کی صلاحیت کا حامل ہے، جسے ترکیہ کی معروف دفاعی صنعت کار Roketsan نے تیار کیا ہے۔ استنبول میں حال ہی میں ہونے والے ایک بین الاقوامی دفاعی نمائش میں اسے پیش کیا گیا تھا۔
روبو ڈاگ کو خاص طور پر مشکل اور ناہموار علاقوں میں مؤثر انداز میں کام کرنے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ کوز میں راکٹسان کے تیار کردہ 4 عدد لیزر گائیڈڈ میٹے میزائل نصب ہیں، جب کہ اس پر ایک الیکٹرو آپٹیکل نظام بھی موجود ہے، جو اسے جاسوسی اور حملے، دونوں قسم کے مشنز کے لیے مؤثر بناتا ہے۔
مشکل راستوں پر بہ آسانی چلنے کی صلاحیت، خودکار اور ریموٹ کنٹرول موڈ کے درمیان تبدیلی کی سہولت اور جدید ہتھیاروں سے لیس ہونے کی وجہ سے ’کوز‘ کو جدید جنگی ٹیکنالوجی میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
ترکیہ کی یہ دفاعی اختراع جدید جنگ کے معیارات میں ایک انقلابی تبدیلی کا اشارہ کر رہی ہے، جو بغیر پائلٹ چلتی ہے اور انسانی جانیں بچانے کے لیے ہدف پر بالکل درست حملے کرتی ہے۔
استنبول کی توپ کاپی یونیورسٹی میں ایسوسی ایٹ پروفیسر ریٹائرڈ ریئر ایڈمرل Cihat Yayci نے کوز کو جدید جنگی کارروائیوں کے لیے ’’گیم چینجر‘‘ قرار دیا، اور کہا یہ ٹیکنالوجی کی وجہ سے انقلابی ایجاد نہیں ہے بلکہ اس لیے ہے کہ اس سے انسانی زندگی پر بڑا اثر پڑے گا۔
انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا روبوٹس کا مقصد خطرناک کاموں میں انسانوں کی جگہ لینا ہے، اور کوز کی وجہ سے ہم کسی ایک فوجی کی بھی جان کو خطرے میں ڈالے بغیر غاروں، عمارتوں اور اسنائپر سے متاثرہ شہری علاقوں کو صاف کر سکتے ہیں۔

موضوعات : ankaragideemissileistanbulreomotecontrolroboticdog
ShareSend

متعلقہ خبریں

80-year record for heavy rainfall broken in Istanbul; 3 people killed.
تازہ ترین

استنبول میں شدید بارشوں کا 80سالہ ریکارڈ ٹو ٹ گیا ،3افراد ہلاک

16 اکتوبر , 2026
Türkiye has joined the Artemis Accords, becoming the 71st member of the global coalition for the peaceful space exploration of the Moon and Mars.
تازہ ترین

ترکیہ آرٹیمس معاہدے میں شامل، چاند اور مریخ کی پُرامن خلائی تحقیق کے لیے عالمی اتحاد کا 71واں رکن بن گیا

1 ستمبر , 2026
Training completed for the first flight crew of Türkiye's domestically produced Gökbey helicopter.
تازہ ترین

ترکیہ کے مقامی ساختہ گوک بے ہیلی کاپٹر کے پہلے فضائی عملے کی تربیت مکمل

27 اگست , 2026
Turkish Foreign Minister invites Pakistan to attend Istanbul meeting, Ishaq Dar backs up
تازہ ترین

ترکیہ کے وزیر خارجہ کی پاکستان کو استنبول میں اجلاس میں شرکت کی دعوت،اسحاق ڈار نے حامی بھر لی

20 اگست , 2026
Peace in the Middle East Türkiye takes the lead on the diplomatic front.
تازہ ترین

مشرق وسطیٰ میں امن ،ترکیہ نےسفارتی محاذ سنبھال لیا

18 اگست , 2026
Turkish Airlines completes the longest non-stop flight in its history.
تازہ ترین

ترکش ایئرلائنز کی تاریخ کی طویل ترین نان اسٹاپ پرواز مکمل

14 اگست , 2026
اگلی خبر
ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں مسلسل بہتری

ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں مسلسل بہتری

یہ بھی پڑھیں

سہ ملکی سیریز ،سری لنکا نے انگلینڈ کو 2وکٹوں سے شکست دیدی

سہ ملکی سیریز ،سری لنکا نے انگلینڈ کو 2وکٹوں سے شکست دیدی

22 اکتوبر , 2026
وزیراعظم کا خیبر پختونخوا کے لیے 160 ارب روپے کے ترقیاتی پیکیج کا اعلان

وزیراعظم کا خیبر پختونخوا کے لیے 160 ارب روپے کے ترقیاتی پیکیج کا اعلان

22 اکتوبر , 2026
اپوزیشن کے لیے مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں، طارق فضل چودھری

اپوزیشن کے لیے مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں، طارق فضل چودھری

22 اکتوبر , 2026
صدر آصف علی زرداری جرمنی کے سرکاری دورے پر چلے گئے

صدر آصف علی زرداری جرمنی کے سرکاری دورے پر چلے گئے

22 اکتوبر , 2026
Tri-nation series Brook’s magnificent double century sets Sri Lanka a daunting target of 430.

سہ ملکی سیریز ،بروک کی شاندار ڈبل سنچری،سری لنکا کیلئے 430 رنزکا پہاڑ

22 اکتوبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔