واشنگٹن ( پاک ترک نیوز) امریکی جریدے دی جیو پالیٹکس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ٹی ٹی پی افغانستان میں موجود امریکی ہتھیاروں سے پاکستان میں دہشت گردی کر رہی ہے۔
امریکی جریدے کاکہنا ہے کہ ٹی ٹی پی (فتنہ الخوارج) پاکستانی فورسز اور شہریوں پر مسلسل حملے کر رہی ہے، ٹی ٹی پی نے کے پی میں دہشت گرد کارروائیاں اور پُرتشدد حملے کیے۔
امریکی جریدے دی جیو پالیٹکس کا کہنا ہے کہ افغانستان میں موجود امریکی ہتھیاروں کی مالیت 7 ارب ڈالر سے زائد ہے، ایم 4، ایم 16 رائفلیں، نائٹ وژن سائٹس جیسے امریکی ہتھیار دہشت گردوں کی دسترس میں ہیں۔
دی جیو پالیٹکس نے کہا کہ امریکی ہتھیار افغانستان کی بلیک مارکیٹ میں دہشت گرد نیٹ ورکس کو بیچے جا رہے ہیں۔
سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان ثابت کر چکا ہے افغانستان میں موجود دہشت گرد امریکی ہتھیاروں سے حملہ آور ہیں۔












