پیر , 20 اپریل , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
ADVERTISEMENT
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

تین سائنسدان طب کے شعبے میں نوبل انعام کےحقدار قرار

6 مہینے پہلے
A A
تین سائنسدان طب کے شعبے میں نوبل انعام کےحقدار قرار
Share on Facebookwhatsapp

از : سہیل شہریار
نوبل انعام 2025 کےباضابطہ طور پر اعلانات کا سلسلہ پیر 6 اکتوبر سے شروع ہو گیا ہے ۔جو ہفتہ بھر جاری رہے گا۔ فزیالوجی یا طب کے لیے پیر کے روز ہونے والے اعلا ن میںسائنس دانوں میری برنکو، فریڈ رامسڈیل اور شمعون ساکاگوچی کو مدافعتی رواداری سے متعلق ان کی دریافتوںپر نوبل انعام سے نوازا گیا۔
ہر سال کی طرح اس مرتبہ بھی6 سے 13 اکتوبر تک پھیلا ہوا مکمل شیڈول طب اس کے بعد طبیعیات، کیمسٹری، ادب، امن اور آخرمیں اگلے پیر کو اقتصادیات کے انعام کے ساتھ اختتام پذیر ہوگا۔
نوبل انعام سب سے باوقار بین الاقوامی ایوارڈز کا ایک مجموعہ ہے جو ایک سویڈش کیمیا دان، انجینئر، اور صنعت کار الفریڈ نوبل جو بارود کی دریافت کے لیے مشہور ہےکی 1895 کی وصیت سے وابستہ ہے۔پہلا نوبل انعام 1901 میں فزکس، کیمسٹری، طب، ادب اور امن کے شعبوں میںکارہائے نمایاں پر دیا گیا۔بعد ازاں1968 میں سویڈن کے مرکزی بینک نے الفریڈ نوبل کی یاد میں اقتصادی سائنس میں انعام قائم کیا۔ جس نے انعامی زمروں کو چھ تک بڑھا دیا۔
نوبل انعامات کااعلان مختلف اداروں کی طرف سے کیا جاتا ہے۔ نوبل اسمبلی کیرولنسکا انسٹی ٹیوٹ طب کے لیے،رائل سویڈش اکیڈمی آف سائنسز فزکس، کیمسٹری اور معاشیات کے لیے، سویڈش اکیڈمی ادب کے لیے، اور ناروے کی نوبل کمیٹی امن کے لیےانعام یافتگان کا انتخاب کرتے ہیں۔
ہر انعام یافتہ کو طلائی تمغہ، ایک ڈپلومہ، اور نوبل فاؤنڈیشن کے ذریعے مالی اعانت فراہم کرنے والا نقد انعام ملتا ہے۔ اس سال کے انعام کی رقم 12لاکھ امریکی ڈالر ہے۔
اس سال کے نوبل انعامات کے شیڈول کے مطابق پیر6 اکتوبرکو فزیالوجی یا طب کے بعد منگل 7 اکتوبر کوطبیعیات۔بدھ، 8 اکتوبرکوکیمسٹری۔جمعرات 9 اکتوبر کو ادب۔جمعہ 10 اکتوبرکوامن۔ اور آخر میںپیر 13 اکتوبر کو اقتصادی سائنس میں انعام کا اعلان کیاجائے گا۔

https://www.youtube.com/watch?v=c4DutOPx4tQ
ہر سال 10 دسمبر کو الفریڈ نوبل کی برسی پرباضابطہ طور پر اسٹاک ہوم اور اوسلو میں منعقد ہونے والی جڑواں تقریبات میں نوبل انعامات دیے جاتے ہیں۔سٹاک ہوم کی تقریب میں سویڈن کا شاہی خاندان شرکت کرتا ہے۔ جہاں فزکس، کیمسٹری، میڈیسن، لٹریچر اور اکنامک سائنسز میں انعام یافتہ افراد سویڈن کے بادشاہ سے اپنے تمغے اور ڈپلومے وصول کرتے ہیں۔جبکہ اوسلو میں امن کا نوبل انعام اوسلو سٹی ہال میں ناروے کی نوبل کمیٹی کے سربراہ دیتے ہیں اور ایسا الفریڈ نوبل کی خواہش کا احترام کرتے ہوئے کیا جاتا ہے۔
دنیا بھر میں براہ راست نشر ہونے والی اس تقریب کے بعد سٹاک ہوم کے سٹی ہال میں شاہی خاندان، سفارت کاروں، سائنسدانوں اورسابقہ نوبل انعام یافتہ افراد سمیت 1,000 سے زائد مہمانوں کے لیے ایک شاندار نوبل ضیافت کا اہتمام کیا جاتا ہے۔

موضوعات : nobelprizescientiststolkhome
ShareSend

متعلقہ خبریں

66 سال قبل انٹارکٹیکا کے گلیشیر میں گرنے والے سائنسدان کی لاش برآمد
تازہ ترین

66 سال قبل انٹارکٹیکا کے گلیشیر میں گرنے والے سائنسدان کی لاش برآمد

10 فروری , 2026
برطانوی سائنسدانوں کا سمندری پانی سے چلنے والا جہاز تیار کرنے کا منصوبہ
تازہ ترین

برطانوی سائنسدانوں کا سمندری پانی سے چلنے والا جہاز تیار کرنے کا منصوبہ

7 فروری , 2026
ٹرمپ محروم رہ گئے ،امن کا نوبل انعام ماریہ کورینہ کے نام
تازہ ترین

ٹرمپ محروم رہ گئے ،امن کا نوبل انعام ماریہ کورینہ کے نام

10 اکتوبر , 2025
کیا ٹرمپ امن کا نوبل انعام حاصل کر پائیں گے ؟
تازہ ترین

کیا ٹرمپ امن کا نوبل انعام حاصل کر پائیں گے ؟

10 اکتوبر , 2025
اگلی خبر
سابق سینیٹر مشتاق احمد سمیت گلوبل صمود فلوٹیلا کے مزید 131 ارکان رہا

سابق سینیٹر مشتاق احمد سمیت گلوبل صمود فلوٹیلا کے مزید 131 ارکان رہا

یہ بھی پڑھیں

The US dollar is losing its status as a foreign exchange currency.

امریکی ڈالر زرمبادلہ کرنسی کی حیثیت کھونے لگا

20 اپریل , 2026
امریکا کے ساتھ مذاکرات کا کوئی ارادہ نہیں ،اسماعیل بقائی

امریکا کے ساتھ مذاکرات کا کوئی ارادہ نہیں ،اسماعیل بقائی

20 اپریل , 2026
جنگ کسی کے مفاد میں نہیں ،ایرانی صدر

جنگ کسی کے مفاد میں نہیں ،ایرانی صدر

20 اپریل , 2026
Babar Azam, the King of Records

ریکارڈز کا کنگ بابراعظم

20 اپریل , 2026
Spain opens its doors to Pakistanis

پاکستانیوں کیلئے اسپین کے دروازے کھل گئے

20 اپریل , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2025 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2025 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔