مظفر آباد ( پاک ترک نیوز) پی پی رہنما حسن مرتضیٰ کا کہناہے الیکشن کمیشن کا کردار سی سی ڈی والا تھا، الیکشن کمیشن وہاں پر الیکشن ایجنٹ کا کردار ادا کرتا رہا۔ الیکشن کمیشن فیصلہ کرتا تھا کہ اس کو اٹھالو، ہاف فرائی اور فل فرائی کردو۔
یہ بھی پڑھیں: پی پی کا آزاد کشمیر الیکشن میں دھاندلی کا الزام ،ثبوت میڈیا کے سامنے رکھ دیئے
حسن مرتضیٰ نے کہا ن لیگ نے دھاندلی کی مثال قائم کر دی ، ن لیگ کےلیے سہولت کاری کی گئی، ٹھپہ لگانے کےلیے پولنگ کا دورانیہ ایک گھنٹہ بڑھایا گیا۔ پولنگ کے بعد ہمارے ایجنٹس کو بیھٹنے کی بھی اجازت نہیں دی گئی۔الیکشن والے دن ہمارے کارکن کو شہید کیا گیا۔












