نئی دہلی ( پاک ترک نیوز) سچن ٹنڈولکر نے بچپن کے ساتھ ونود کامبلی کا بیماری میں بھی ساتھ نہیں چھوڑا ہے ۔
چار دہائیوں قبل ہیرس شیلڈ سکول کے ایک میچ میں شاندار 664رنز کی شراکت کے ذریعے کرکٹ میں اپنی آمد کا اعلان کرنیوالے سچن ٹنڈولکر اور ونوں کامبلی کی دوستی آج بھی اسی طرح ترو تازہ ہے ۔
سچن ٹنڈولکر جو کرکٹ کی تاریخ میں ایک اہم مقام رکھتے ہیں اور ان کا نام عظیم ترین کھلاڑی کے طور پر تاریخ میں درج ہو گا وہیں ونوں کامبلی کا بین الاقوامی کیریئر بہت چھوٹا ثابت ہوا ۔ انہوں نے محض 17ٹیسٹ اور 104ایک روزہ میچ میں بھارت کی نمائندگی کی تاہم یہ عروج و زوال کے باوجود دونوں کے درمیان دوستی کا رشتہ ہمیشہ نہ صرف موجود رہا بلکہ مزید مضبوط بھی ہواہے ۔
ونود کامبلی جو ان کے صحت کے مسائل کا شکار ہیں تاہم ان کی سچن سے دوستی قائم ہے ۔ کامبلی کے چھوٹے بھائی وریندر نے انکشاف کیا کہ بھارت کے ماسٹر بلاسٹر بلے باز ٹنڈولکر نہ صرف ونود کامبلی کی صحت کے متعلق جاننے کیلئے باقاعدگی سے فون کرتے ہیں بلکہ ان کی اہلیہ اینڈریا سے بات چیت بھی کرتے ہیں ۔
انہوں نے انٹرویو کے دوران اس تاثر کو غلط قرار دیا کہ کامبلی خود کو ٹنڈولکر سے زیاد باصلاحیت سمجھتے تھے ان کا کہنا تھا کہ میدانوں میں دونوں کھلاڑی نہ صرف ایک ایک ساتھ بیٹھتے ، کھانا کھاتے اور مذاق بھی کرتے تھے بلکہ ان دونوں کو ایک دوسرے کی صحبت میں رہنا اچھا لگتا تھا ۔









