لاہور ( پاک ترک نیوز ) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرے ون ڈے کے لیے میدان سج گیا ،مہمان ٹیم کی شاہینوں کے خلاف بیٹنگ جاری ہے ، پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا
پاکستان نے اپنی فاتح الیون برقرار رکھی ہے، جبکہ آسٹریلیا نے ٹیم میں ایک تبدیلی کی ہے، بلی اسٹینلیک کی جگہ لیگ اسپنر ایڈم زمپا کو شامل کیا گیا
پاکستان کو آسٹریلیا کے خلاف تین میچز کی سیریز میں ایک صفرکی برتری حاصل ہے۔
دوسری جانب آج کے میچ کی اختتامی تقریب میں چاچا کرکٹ کو مدعو کیا جائے گا۔ چاچا کرکٹ نے آسٹریلیا کے خلاف سیریز کو اپنی آخری سیریز قرار دیا ہے۔







