لاہور(پاک ترک نیوز)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے صائم ایوب کو قومی ون ڈے اسکواڈ سے ریلیز کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، جبکہ ان کی جگہ صاحبزادہ فرحان کو اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ۔
پی سی بی کے مطابق صائم ایوب نے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن سے بات چیت کے دوران اسکواڈ سے ریلیز کیے جانے کی درخواست کی تھی۔ صائم ایوب ڈومیسٹک کرکٹ میں اپنی بیٹنگ پر مزید کام کرنا چاہتے ہیں۔
بورڈ کے مطابق پاکستان ٹیم مینجمنٹ اور سلیکشن کمیٹی نے باہمی مشاورت سے صائم ایوب کی درخواست منظور کی۔ ان کی موجودہ فارم کو مدنظر رکھتے ہوئے اس فیصلے کو سراہا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکا مذاکرات میں یکطرفہ مطالبات مسلط کر رہا ہے، ایران
دوسری جانب صاحبزادہ فرحان کو قومی ذمہ داریوں کے لیے طلب کرلیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وہ ان دنوں نیپال پریمیئر لیگ کے سلسلے میں کھٹمنڈو میں موجود ہیں اور پہلی دستیاب پرواز کے ذریعے وطن واپس روانہ ہوں گے۔







