اسلام آباد (پاک ترک نیوز)وزیراعظم نے عازمین حج و عمرہ کے لیے ویکسین کی خریداری میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات کا حکم دے دیا، اس سلسلے میں کابینہ سیکریٹری کی سربراہی میں اعلیٰ سطحی تحقیقاتی کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔حکام کے مطابق بارڈر ہیلتھ سروسز کی جانب سے ویکسین کی خریداری کی تحقیقات کے لیے قائم کمیٹی میں ڈائریکٹر جنرل انٹیلی جنس بیورو، سربراہ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی، اٹارنی جنرل آفس کا نمائندہ اور منیجنگ ڈائریکٹر پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی شامل ہیں۔نوٹیفکیشن کے مطابق تحقیقاتی کمیٹی ویکسین کی قیمتوں، ٹینڈر کے طریقہ کار، قانونی منظوریوں اور آمدن کی تقسیم سے متعلق معاہدوں کا جائزہ لے گی۔ کمیٹی کا پہلا اجلاس ہفتے کی صبح اسلام آباد میں ہوگا۔
ویکسین کی فراہمی کا ٹھیکہ سات کمپنیوں نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے، جبکہ عمرہ زائرین سے ویکسینیشن پیکیج کی مد میں تقریباً 4 ہزار 500 روپے وصول کیے جانے پر بھی سوالات اٹھائے گئے ہیں۔حکام کے مطابق سعودی عرب نے عمرے کے لیے انفلوئنزا ویکسین لازمی قرار نہیں دی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی میزبانی میں سہ ملکی سیریز کا کل سے آغاز
وزیراعظم نے تحقیقاتی کمیٹی کو 48 گھنٹوں میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعظم نے واضح کیا ہے کہ بے ضابطگیاں ثابت ہونے کی صورت میں ذمہ داروں کا تعین کیا جائے












