بدھ , 7 اکتوبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

ڈی جی حج تیسری بار بلانے پر بھی پیش نہ ہوئے، سینیٹ کمیٹی برہم

4 گھنٹے پہلے
A A
DG Hajj fails to appear despite being summoned for the third time; Senate committee furious.
Share on Facebookwhatsapp

اسلام آباد ( پاک ترک نیوز) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کے اجلاس میں ڈی جی حج کی مسلسل عدم حاضری پر ارکان شدید برہم ہوگئے، کمیٹی نے ڈی جی حج کے تین مرتبہ بلانے کے باوجود اجلاس میں پیش نہ ہونے پر سخت تشویش کا اظہار کیا۔کمیٹی کا کہنا تھا کہ ڈی جی حج کو بار بار طلب کرنے کے باوجود ان کا اجلاس میں نہ آنا ہمارے لیے باعثِ شرم اور تشویش کی بات ہے۔قائم مقام چیئرمین کمیٹی حافظ عبدالکریم نے سوال اٹھایا کہ کیا ڈی جی حج اتنے طاقتور ہیں کہ تین مرتبہ بلانے کے باوجود کمیٹی کے سامنے پیش نہیں ہورہے؟

کمیٹی نے ڈی جی حج کی عدم حاضری کے معاملے سے وزیراعظم کو آگاہ کرنے کی ہدایت بھی کردی۔اجلاس میں یہ معاملہ بھی زیر بحث آیا کہ ڈی جی حج جدہ اپنی مدت ملازمت مکمل ہونے کے باوجود عہدہ کیوں نہیں چھوڑ رہے۔سیکرٹری مذہبی امور ابرار مرزا نے کمیٹی کو بتایا کہ نئے ڈی جی حج کے انتخاب کے لیے ٹیسٹ اور انٹرویو کیے گئے تھے، جن کے بعد تین امیدواروں کے نام وزیراعظم کو بھجوائے گئے، تاہم وزیراعظم نے تینوں نام مسترد کردیے اور نئے ڈی جی کے انتخاب کے لیے دوبارہ عمل شروع کرنے کی ہدایت کی ہے۔سیکرٹری مذہبی امور کے مطابق نئے ڈی جی حج کے انتخاب کے لیے دوبارہ ٹیسٹ اور انٹرویو کے عمل میں پانچ سے چھ ماہ لگ سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: چین کا جے ٹین سی ای جنگی طیارہ انڈونیشیا پہنچنے کو تیار، پاکستان کے بعد تیسرا غیر ملکی خریدار بن جائے گا

قائم مقام چیئرمین کمیٹی حافظ عبدالکریم نے سوال کیا کہ 36 امیدواروں میں سے کیا ایک بھی موزوں امیدوار نہیں ملا؟وزیر مذہبی امور سردار یوسف نے بتایا کہ وزارت نے تین امیدواروں کا انتخاب کیا تھا، تاہم وزیراعظم نے تینوں نام مسترد کردیے۔اجلاس میں ڈی جی حج کی جانب سے ویڈیو رابطے کے ذریعے شرکت کی تجویز بھی سامنے آئی، تاہم کمیٹی ارکان نے جدہ سے ویڈیو رابطے پر شرکت کی تجویز مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ڈی جی حج کو خود اجلاس میں پیش ہونا چاہیے۔

کمیٹی کے ایک رکن نے سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اگر ڈی جی حج اب بھی اجلاس میں نہیں آتے تو سمن جاری کرکے انہیں گرفتار کرکے لایا جائے۔

موضوعات : hajjumrah
ShareSend

متعلقہ خبریں

Preparations for the upcoming Hajj Saudi Ministry of Hajj concludes series of review meetings.
تازہ ترین

آئندہ حج کی تیاریاں۔ سعودی وزارت حج کا جائزہ اجلاسوں کا سلسلہ مکمل

7 اکتوبر , 2026
Government Hajj Scheme Collection of second installment underway.
تازہ ترین

سرکاری حج سکیم: دوسری قسط کی وصولی جاری

6 اکتوبر , 2026
Government Hajj scheme, collection of second installment begins today
تازہ ترین

سرکاری حج اسکیم، دوسری قسط کی وصولی آج سے شروع

5 اکتوبر , 2026
Announcement of comprehensive packages for foreign pilgrims for Hajj 2027.
تازہ ترین

حج 2027ء کے لیے غیر ملکی عازمین کو جامع پیکیج فراہم کرنے کا اعلان

29 ستمبر , 2026
Booking for 11,600 private Hajj pilgrims completed via the Hajj portal.
تازہ ترین

حج پورٹل کے ذریعے 11 ہزار 600 نجی عازمین کی بکنگ مکمل

16 ستمبر , 2026
Polio, meningitis and influenza vaccines mandatory for Umrah pilgrims, only one center in Lahore, rush of pilgrims
تازہ ترین

عمرہ زائرین کے لیے پولیو، گردن توڑ بخار اور انفلوئنزا کی ویکسین لازمی،لاہور میں صرف ایک مرکز ،زائرین کا رش

14 ستمبر , 2026
اگلی خبر
T20 Rankings Ishan Kishan tops the batting list, Rashid Khan leads among bowlers.

ٹی ٹوئنٹی رینکنگ،بلے بازوں میں ایشان کشن ،بولر میں راشد خان سرفہرست

یہ بھی پڑھیں

ناسا کا چاند پر مستقل انسانی اڈے کے لیے راکٹوں کی بڑی خریداری کا منصوبہ

ناسا کا چاند پر مستقل انسانی اڈے کے لیے راکٹوں کی بڑی خریداری کا منصوبہ

7 اکتوبر , 2026
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی

7 اکتوبر , 2026
پاک نیوی کا بحیرہ عرب میں آپریشن ،96ملین ڈالر کی منشیات پکڑی گئی

پاک نیوی کا بحیرہ عرب میں آپریشن ،96ملین ڈالر کی منشیات پکڑی گئی

7 اکتوبر , 2026
China's first nuclear aircraft carrier rapidly nears completion

چین کا پہلا جوہری طیارہ بردار بحری جہاز تیزی سے تکمیل کی جانب گامزن

7 اکتوبر , 2026
Proceedings of the Mir Raza Commission concluded; statements of 42 witnesses recorded.

میر رضا کمیشن کی کارروائی مکمل، 42 گواہوں کے بیانات ریکارڈ

7 اکتوبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔