ہفتہ , 26 ستمبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

جشنِ آزادی کی تیاریاں عروج پر

2 مہینے پہلے
A A
Preparations for Independence Day celebrations in full swing
Share on Facebookwhatsapp

لاہور( پاک ترک نیوز) جشنِ آزادی کی آمد آمد، ملک بھر میں تیاریاں زوروں پر پہنچ گئیں۔ لاہور، کراچی، پشاور اور کوئٹہ سمیت مختلف شہروں کی مارکیٹیں سبز ہلالی پرچموں، قومی جھنڈیوں اور سبز و سفید رنگوں سے سج گئیں۔ کہیں قومی پرچموں کے اسٹال سجے ہیں تو کہیں بیجز، اسٹیکرز اور سبز ملبوسات کی خریداری جاری ہے، بچے ہوں یا بڑے، سب ہی جشنِ آزادی کے رنگ میں رنگنے کے لیے بے تاب نظر آ رہے ہیں۔

یومِ آزادی میں چند روز باقی، ملک بھر میں جشنِ آزادی کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں۔لاہور سے کراچی، پشاور سے کوئٹہ اور دیگر شہروں میں بازاروں کی رونقیں بڑھ گئیں، مختلف مارکیٹوں میں سبز ہلالی پرچموں، قومی جھنڈیوں، بیجز اور اسٹیکرز کے اسٹال سج گئے۔

گلیاں، بازار اور دکانیں سبز اور سفید رنگ میں رنگنے لگی ہیں۔ شہری اپنے گھروں، دکانوں، گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کو قومی پرچموں سے سجانے کے لیے خریداری میں مصروف ہیں۔مارکیٹوں میں سبز ملبوسات، ٹوپیاں، بیجز، کلائی بینڈز اور دیگر قومی اشیا کی مانگ میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔

بچوں میں جشنِ آزادی کا جوش سب سے نمایاں ہے۔ ننھے پاکستانی قومی پرچم، جھنڈیاں اور سبز و سفید لباس خریدنے کے لیے والدین کے ہمراہ بازاروں کا رخ کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانیوں کے لیے خوشخبری، اگست میں مسلسل 3 چھٹیاں

دکانداروں کا کہنا ہے کہ یومِ آزادی قریب آتے ہی قومی پرچموں اور جشنِ آزادی سے متعلق دیگر اشیا کی خریداری میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

دوسری جانب شہری بھی آزادی کے دن کو بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ منانے کے لیے پرجوش ہیں۔ گھروں اور محلوں کو سجانے کے ساتھ ساتھ مختلف مقامات پر جشنِ آزادی کی تقریبات کی تیاریاں بھی جاری ہیں۔ہر سو سبز ہلالی پرچم لہرا رہے ہیں اور قومی نغموں سے فضا میں وطن سے محبت کا جذبہ مزید اجاگر ہو رہا ہے۔

جشنِ آزادی کی آمد کے ساتھ ہی ملک بھر میں سبز ہلالی پرچموں کی بہار آگئی ہے، بچے ہوں یا بڑے، ہر کوئی آزادی کی خوشیاں منانے اور وطن سے محبت کا اظہار کرنے کے لیے بے تاب دکھائی دے رہا ہے۔

موضوعات : 14augjasahaneazadi
ShareSend

متعلقہ خبریں

Good news for Pakistanis three consecutive holidays in August.
تازہ ترین

پاکستانیوں کے لیے خوشخبری، اگست میں مسلسل 3 چھٹیاں

28 جولائی , 2026
اگلی خبر
Third phase of Azad Kashmir elections, polling in Bagh and Haveli Kahuta

آزاد کشمیر انتخابات کا تیسرا مرحلہ، باغ اور حویلی کہوٹہ میں پولنگ

یہ بھی پڑھیں

چاند پر محفوظ لینڈنگ کی تیاری، ناسا کی نئی ٹیکنالوجی کا کامیاب تجربہ

چاند پر محفوظ لینڈنگ کی تیاری، ناسا کی نئی ٹیکنالوجی کا کامیاب تجربہ

26 ستمبر , 2026
امریکی میرین کور کا ڈرونز کے خلاف بڑا قدم، بکتر بند جنگی گاڑیوں پر جدید نظام نصب کرنے کا فیصلہ

امریکی میرین کور کا ڈرونز کے خلاف بڑا قدم، بکتر بند جنگی گاڑیوں پر جدید نظام نصب کرنے کا فیصلہ

26 ستمبر , 2026
ناسا کی عمر رسیدہ خلائی دوربین کو بچانے کا مشن ناکام، نجی خلائی جہاز زمین پر واپس آگیا

ناسا کی عمر رسیدہ خلائی دوربین کو بچانے کا مشن ناکام، نجی خلائی جہاز زمین پر واپس آگیا

26 ستمبر , 2026
امریکی سپر ہارنیٹ پر نیا ہائپرسونک میزائل بلیک بیئرڈ کی واضح تصاویر سامنے آگئیں

امریکی سپر ہارنیٹ پر نیا ہائپرسونک میزائل بلیک بیئرڈ کی واضح تصاویر سامنے آگئیں

26 ستمبر , 2026
Gold and silver prices fall

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی

26 ستمبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔