اسلام آباد ( پاک ترک نیوز) جنگ بندی پر پوری دنیا میں پاکستان کے کردار کی تعریف کی جا رہی ہے ۔
آسٹریلین وزیراعظم نے پاکستان سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا پاکستان، مصر، ترکی اور سعودی عرب کی طرف سے کشیدگی میں کمی کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔
آسٹریلیا آبنائے ہرمز کھلوانے کے لئے بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ ہے، قازقستان کے صدر نے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو مبارکباد دی ہے اور کہا توقع ہے جنگ بندی معاہدہ طویل المدت ہوگا۔












