اسلام آباد (پاک ترک نیوز )پاکستان کی مشرق وسطیٰ میں جنگ بندی کے لیے کوششیں تیزہو گئیں ،امریکا اور ایران کو "اسلام آباد اکارڈ” کے نام سے فوری جنگ بندی کی تجاویز موصول ہو چکی ہیں ،ایرانی عہدیدار نے جنگ ختم کرنے کا منصوبہ ملنے کی تصدیق کر دی ہے ،پاکستان نے "اسلام آباد اکارڈ” کے نام سے دو مرحلوں پر مشتمل منصوبہ پیش کیا ہے۔منصوبے میں جوہری سرگرمیوں پر پابندیاں قبول کرنے کے بعد منجمد اثاثوں کی واپسی شامل ہے،مجوزہ منصوبے میں 20 دن میں حتمی ڈیل طے پانے کی تجویز شامل شامل ہے












