تہران (پاک ترک نیوز )ایرانی ایٹمی توانائی ادارے کے سربراہ نے آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر کو خط لکھ دیا ،محمد اسلامی نے خط میں لکھا کہ ایران کے واحد فعال جوہری بجلی گھر کو بو شہر کو اب تک 4 بار نشانہ بنایا جا چکا ہے،چار اپریل کو امریکا و اسرائیلی حملے میں ایک سکیورٹی اہلکار شہید جبکہ متعدد زخمی ہوئے تھے،حملے کسی فعال جوہری ری ایکٹر سے تابکاری مواد کے اخراج کا سبب بن سکتے ہیں ۔تابکاری مواد کا اخراج انسانوں،ماحول اور پڑوسی ممالک پر اثرات مرتب کر سکتا ہے،یہ حملے بین الاقوامی قانون کی کھلی خلاف ورزی ہیں،آئی اے ای اے کی جانب سے صرف تشویش کا اظہار ناکافی ہے۔اس سلسلے مین مؤثر او فیصلہ کن اقدامات کی ضرورت ہے












