ہرارے ( پاک ترک نیوز) پاکستان نے انڈر 19ورلڈ کپ سپر سکس مرحلے میں کامیابی سمیٹ لی۔پاکستان انڈر 19ٹیم نے نیوزی لینڈ کو 8وکٹوں سے شکست دیدی۔
تفصیلات کےمطابق زمبابوے کے شہر ہرارے میں کھیلے جا رہے انڈر 19ورلڈ کپ کے سپر سکس کے اہم میچ میں شاہینوں نے ٹاس جیت کر پہلے بائولنگ کا فیصلہ کیا تھا۔
پاکستان نے 111رنز کا ہدف 2وکٹوں کے نقصان پر حاص کرلیا ۔
پاکستان کی جانب سے سمیر منہاس نے76جبکہ عثمان خان نے 15رنز کی اننگز کھیلی ۔
کیوی بائولر میسن کلارک اور لیوک ہیرسن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل پاکستان کو انڈر 19ورلڈ کپ کے سپر سکس کے اہم میچ میں نیوزی لینڈ نے جیت کیلئے 111رنز کا ہدف دیا تھا ۔
نیوزی لینڈ انڈر 19ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 110رنز سکور کئے ۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے ہوگ بیوج نے 39،میسن کلارک نے 17رنز کی اننگرکھیلی تھی ۔
پاکستان انڈر 19کی جانب سے عبدالسبحان نے 4،علی رضا نے تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا تھا۔
پاکستان سپر سکس مرحلے کے دوسرے اہم میچ میں یکم فروری کو روایتی حریف بھارت کے مد مقابل آئے گی۔












