رسالپور ( پاک ترک نیوز) چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف کا کا کہنا ہےپاکستان کی عسکری اور سیاسی قیادت کی کوششوں سے مشرق وسطیٰ میں جنگ بندی ممکن ہوئی۔
پی اے ایف اکیڈمی رسالپور میں کیڈٹس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب میں نیول چیف نے کہا ایران امریکا تنازع اور آبنائے ہرمز کی بندش سے عالمی سطح پر تیل کی سپلائی متاثر ہوئی ۔پاک بحریہ کا ملک کی بحری سرحدوں کے دفاع میں اہم کردار ہے۔
پاکستان کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے ،معرکہ حق میں پاک بحریہ نے بھارتی بحریہ کو جارحیت سے باز رکھا ، ۔ پاک فضائیہ نے سائبر اور الیکٹرانک وار فیئر میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ، ،قوم کی حمایت سے پاک فوج دہشت گردی کا کامیابی سے مقابلہ کر رہی ہے۔












