تہران ( پاک ترک نیوز) ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ ایک بار پھر فوجی ایکشن کے ذریعے سفارتکاری کی تکمیل کا وقت آگیا ہے۔
اپنے بیان میں باقر قالیباف نے کہا کہ وعدوں کی خلاف ورزی کا عملی ردعمل دیا جائے گا، ایران پر دباؤ بڑھا کر ایسی رعایتیں حاصل نہیں کی جاسکتیں جو معاہدے کا حصہ نہیں تھیں۔ایرانی اسپیکر نے امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ اور وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ دونوں اپنی صلاحیت سے کہیں بڑے معاملے میں ہاتھ ڈال رہے ہیں۔
باقر قالیباف نے کہا کہ یہ انتظار ختم کردینا چاہیے کہ کوئی جادوگر ٹوپی سے خرگوش نکال کر مسئلہ حل کردے گا، امریکا کو اپنا پیدا کردہ بحران خود حل کرنا ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: ایران نے آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے امریکا کے سامنے مطالبات رکھ دیئے
انہوں نے واضح کیا کہ آبنائے ہرمز اس وقت تک بند رہے گی جب تک ایران کی شرائط پوری نہیں ہوتیں۔












