منگل , 1 ستمبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

عمران خان کے بیٹوں کے انٹرویو کے تنازع کے بعد پاکستانی کرکٹر کنگ چارلس سے ملیں گے

16 گھنٹے پہلے
A A
Pakistani cricketer to meet King Charles following the controversy over interviews with Imran Khan's sons.
Share on Facebookwhatsapp

لندن ( پاک ترک نیوز) لارڈز ٹیسٹ کے دوران عمران خان کے بیٹوں کے انٹرویو پر پیدا ہونے والے تنازع کے چند روز بعد پاکستانی کرکٹ ٹیم کی اس ہفتے برطانوی بادشاہ کنگ چارلس سے ملاقات ہوگی۔

بکنگھم پیلس کے مطابق کنگ چارلس، جو دولتِ مشترکہ کے سربراہ بھی ہیں، انگلینڈ میں دوسرے اور تیسرے ٹیسٹ کے درمیان وقفے کے دوران پاکستانی ٹیم سے ملاقات کریں گے۔ملاقات کلیرنس ہاؤس کے باغات میں ہوگی اور کنگ چارلس پاکستانی ٹیم کے ساتھ تقریباً 15 منٹ گزاریں گے۔یہ ملاقات سیریز شروع ہونے سے پہلے ہی طے کی گئی تھی اور لارڈز ٹیسٹ کے دوران سامنے آنے والے تنازع کے بعد بھی شیڈول کے مطابق برقرار ہے۔

دوسرے ٹیسٹ کے پہلے روز لنچ کے دوران اسکائی اسپورٹس نے سابق پاکستانی کپتان اور وزیراعظم عمران خان کے بیٹوں سلیمان خان اور قاسم خان کا انٹرویو نشر کیا۔انٹرویو میں دونوں بھائیوں نے اپنے والد کے ساتھ روا رکھے جانے والے سلوک اور ان کی سیکیورٹی سے متعلق تحفظات کا اظہار کیا، جبکہ برطانوی حکومت کے ردعمل پر بھی تنقید کی۔انٹرویو نشر ہونے سے پہلے پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے دوسرے ٹیسٹ کے دوبارہ شروع نہ کرنے اور تین میچوں کی سیریز کے باقی میچز منسوخ کرنے کا امکان ظاہر کیا گیا تھا۔تاہم تنازع کے باوجود پاکستانی ٹیم لنچ کے بعد مقررہ وقت پر میدان میں واپس آگئی اور میچ جاری رہا۔پاکستانی ٹیم کے کوچ سرفراز احمد نے دوسرے روز کہا کہ انہیں انٹرویو کے بارے میں کوئی علم نہیں اور وہ صرف میچ پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ، بانی پی ٹی آئی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، عظمیٰ خان کی فوری سماعت کی درخواست مسترد

دوسرے ٹیسٹ کے اختتام پر کپتان بابر اعظم نے بھی میچ نہ کھیلنے کی کسی دھمکی کی تردید کرتے ہوئے اسے افواہیں قرار دیا۔73 سالہ عمران خان پاکستان کے سابق عالمی شہرت یافتہ آل راؤنڈر ہیں، جنہوں نے 1992 کا ورلڈ کپ جیتنے والی پاکستانی ٹیم کی قیادت کی تھی۔وہ 2018 سے 2022 تک پاکستان کے وزیراعظم رہے اور اس کے بعد انہیں مختلف مقدمات کا سامنا کرنا پڑا، جن میں بدعنوانی کے الزامات بھی شامل ہیں جن کی وہ تردید کرتے ہیں۔گزشتہ برس دسمبر میں عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کنگ چارلس سے دولتِ مشترکہ کے سربراہ کی حیثیت سے پاکستان کی صورتحال پر آواز اٹھانے کی اپیل بھی کی تھی۔

موضوعات : cricktersimrankhaninterview
ShareSend

متعلقہ خبریں

Supreme Court Uzma Khan's plea for an urgent hearing regarding the transfer of the PTI founder to the hospital has been rejected.
تازہ ترین

سپریم کورٹ، بانی پی ٹی آئی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، عظمیٰ خان کی فوری سماعت کی درخواست مسترد

31 اگست , 2026
Matter of the PTI founder's transfer to the hospital Uzma Khan files another contempt of court petition and requests an immediate hearing.
پاکستان

بانی پی ٹی آئی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، عظمیٰ خان کی ایک اور توہین عدالت درخواست دائر ،فوی سماعت کی استدعا

27 اگست , 2026
After PTI founder, 3 Adiala Jail inmates approach Islamabad High Court for treatment
اہم ترین 3

بانی پی ٹی آئی کے بعد اڈیالہ جیل کے 3 قیدیوں کا علاج کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع

24 اگست , 2026
Efforts underway for an early hearing on the PTI's contempt of court petition; had there been a deal, the founding chairman would not be in prison Barrister Gohar.
تازہ ترین

تحریک انصاف کی توہین عدالت درخواست پر جلد سماعت کی کوشش،ڈیل کرتے تو بانی جیل نہ کاٹتے ،بیرسٹر گوہر

24 اگست , 2026
اسلام آباد انتظامیہ کی بانی کی اسپتال منتقلی کیخلاف نظر ثانی اپیل کی جلد سماعت کی درخواست دائر
اہم ترین 2

اسلام آباد انتظامیہ کی بانی کی اسپتال منتقلی کیخلاف نظر ثانی اپیل کی جلد سماعت کی درخواست دائر

22 اگست , 2026
The PIMS administration has issued a statement regarding the medical examination of the PTI founder.
تازہ ترین

بانی پی ٹی آئی کے طبی معائنے کا پمز انتظامیہ نے اعلامیہ جاری کر دیا

22 اگست , 2026
اگلی خبر
Space Shuttle Endeavour completes final 12-mile journey in 68 hours

خلائی شٹل اینڈیور کے آخری 12 میل کا سفر 68 گھنٹے میں مکمل

یہ بھی پڑھیں

سندھ طاس معاہدہ مکمل طور پر نافذ العمل ہے، بھارت ذمہ داریاں پوری کرے: ثالثی عدالت

سندھ طاس معاہدہ مکمل طور پر نافذ العمل ہے، بھارت ذمہ داریاں پوری کرے: ثالثی عدالت

31 اگست , 2026
جی ایچ کیو میں ترک مسلح افواج کے یومِ فتح کی 104ویں سالگرہ کی تقریب

جی ایچ کیو میں ترک مسلح افواج کے یومِ فتح کی 104ویں سالگرہ کی تقریب

31 اگست , 2026
منگنی ہوئی نہ ہی شادی ،بلاول بھٹو بول پڑے

منگنی ہوئی نہ ہی شادی ،بلاول بھٹو بول پڑے

31 اگست , 2026
مکہ دفاعی اتحاد کا سیکریٹریٹ ریاض میں قائم کرنے پر اتفاق، پہلی سربراہی پاکستان کے پاس ہوگی

مکہ دفاعی اتحاد کا سیکریٹریٹ ریاض میں قائم کرنے پر اتفاق، پہلی سربراہی پاکستان کے پاس ہوگی

31 اگست , 2026
Prime Minister Shehbaz Sharif meets Iranian President in Kyrgyzstan.

وزیراعظم شہباز شریف کی کرغزستان میں ایرانی صدر سے ملاقات

31 اگست , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔