منگل , 8 ستمبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

اسرائیل خالی ہونے لگا، 69 ہزار سے زائد اسرائیلی ملک چھوڑ گئے

8 مہینے پہلے
A A
اسرائیل خالی ہونے لگا، 69 ہزار سے زائد اسرائیلی ملک چھوڑ گئے
Share on Facebookwhatsapp

یروشلم: (پاک ترک نیوز) 2025 میں اسرائیل کی غزہ میں حماس کے خلاف جاری جنگ کے سائے تلے 69 ہزار سے زائد اسرائیلی ملک چھوڑ گئے، جس کے نتیجے میں مسلسل دوسرے سال بھی اسرائیل کو منفی ہجرتی توازن کا سامنا کرنا پڑا۔
یہ بات اسرائیل کے سنٹرل بیورو آف اسٹیٹسٹکس (CBS) نے اپنی سالانہ رپورٹ میں بتائی۔CBS کے مطابق، 2025 کے دوران اسرائیل کی مجموعی آبادی میں صرف 1.1 فیصد اضافہ ہوا اور آبادی بڑھ کر ایک کروڑ ایک لاکھ اٹھتر ہزار (10.178 ملین) تک جا پہنچی۔
یہ شرح نمو گزشتہ سال کے برابر رہی، جو اسرائیل کی تاریخ میں آبادی کے سست ترین اضافے والے برسوں میں سے ایک ہے۔ اسی روز شائع ہونے والی تاب سینٹر فار سوشل پالیسی اسٹڈیز کی رپورٹ کے مطابق آبادی میں اضافے کی شرح 0.9 فیصد رہنے کا امکان ہے، جو پہلی بار 1 فیصد سے بھی کم ہوگی۔
CBS کے مطابق 2025 میں تقریباً 24 ہزار 600 نئے مہاجرین اسرائیل آئے، جو 2024 کے مقابلے میں 8 ہزار کم ہیں۔ یہ تعداد امیگریشن اینڈ ابزورپشن وزارت کی جانب سے اعلان کردہ 21 ہزار 900 سے بھی زیادہ ہے۔
مہاجرت میں کمی کی بڑی وجہ روس سے آنے والے یہودیوں کی تعداد میں نمایاں کمی بتائی گئی ہے، کیونکہ 2022 میں یوکرین جنگ کے بعد روس سے ہجرت میں غیر معمولی اضافہ ہوا تھا۔
ادھر 19 ہزار اسرائیلی شہری طویل عرصے بعد بیرونِ ملک سے واپس آئے جبکہ 5 ہزار 500 افراد خاندانی ملاپ کے تحت اسرائیل پہنچے۔ اس طرح مجموعی طور پر اسرائیل کو تقریباً 20 ہزار افراد کے خالص نقصان کا سامنا رہا۔


یہ مسلسل دوسرا سال ہے جب اسرائیل سے جانے والوں کی تعداد آنے والوں سے زیادہ رہی۔ 2024 میں 82 ہزار 700 اسرائیلی ملک چھوڑ گئے تھے، جو آنے والوں سے تقریباً 50 ہزار زیادہ تھے۔آبادیاتی ماہرین کے مطابق اسرائیل کی تاریخ میں عموماً یہودیوں کی اسرائیل آمد، روانگی سے زیادہ رہی ہے، سوائے 1950 اور 1980 کی چند مدتوں کے۔
تاہم حالیہ برسوں میں یہ رجحان بدلتا نظر آ رہا ہے۔ماہرین اس تبدیلی کی وجہ اسرائیل کے سیاسی اور سیکیورٹی بحران کو قرار دے رہے ہیں، جن میں 7 اکتوبر 2023 کو حماس کے حملے کے بعد شروع ہونے والی غزہ جنگ اور حکومت کی عدالتی اصلاحات شامل ہیں، جنہیں ناقدین جمہوریت کے لیے خطرہ قرار دیتے ہیں۔


رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ کسی فرد کو اُس وقت ہی تارکِ وطن شمار کیا جاتا ہے جب وہ سال کا زیادہ حصہ اسرائیل سے باہر گزارے، جس کا مطلب یہ ہے کہ اس سال کے اعداد و شمار میں شامل کئی افراد دراصل 2024 میں ہی ملک چھوڑ چکے تھے۔
CBS کے مطابق اسرائیل کی مجموعی آبادی ایک کروڑ 17 لاکھ 80 ہزار میں شامل ہیں:77 لاکھ 71 ہزار یہودی اور دیگر (جن میں غیر عرب عیسائی اور وہ افراد شامل ہیں جن کی مذہبی درجہ بندی نہیں) — 76.3 فیصد21 لاکھ 47 ہزار عرب شہری — 21.1 فیصدجبکہ 2 لاکھ 60 ہزار افراد (تقریباً 2.6 فیصد) غیر ملکی قرار دیے گئے ہیں۔
2025 کے دوران 1 لاکھ 82 ہزار بچوں کی پیدائش ہوئی، جن میں سے 76 فیصد یہودی ماؤں اور 24 فیصد عرب ماؤں کے ہاں ہوئیں۔ اسی عرصے میں 50 ہزار افراد کا انتقال ہوا، جو 2024 کے 52 ہزار اموات کے مقابلے میں معمولی کمی ہے۔ان تمام عوامل کے نتیجے میں 2025 کے دوران اسرائیل کی آبادی میں خالص اضافہ صرف 1 لاکھ 12 ہزار ریکارڈ کیا گیا۔

موضوعات : gazahamasisraelpopulation
ShareSend

متعلقہ خبریں

Forced displacement of Palestinians from Gaza unacceptable; eight Islamic nations, including Pakistan, deliver a categorical response to Israel.
اہم ترین 2

غزہ سے فلسطینیوں کی جبری بے دخلی نامنظور، پاکستان سمیت 8 اسلامی ممالک کا اسرائیل کو دوٹوک جواب

6 ستمبر , 2026
اسرائیل کی لبنان میں بمباری، 5 افراد شہید، 24 زخمی
اہم ترین 2

اسرائیل کی لبنان میں بمباری، 5 افراد شہید، 24 زخمی

5 ستمبر , 2026
Preservation of local seeds in Gaza, a ray of hope for farmers during war
تازہ ترین

غزہ میں مقامی بیجوں کا تحفظ، جنگ کے دوران کسانوں کے لیے امید کی کرن

5 ستمبر , 2026
ترکیہ اور اسرائیل میں علاقائی اثر و رسوخ کی دوڑ، کشیدگی میں اضافہ
تازہ ترین

ترکیہ اور اسرائیل میں علاقائی اثر و رسوخ کی دوڑ، کشیدگی میں اضافہ

30 اگست , 2026
Uganda to send 1,200 troops for the international stabilization force in Gaza.
تازہ ترین

غزہ میں عالمی استحکامی فورس، یوگنڈا ایک ہزار 200 فوجی بھیجے گا

29 اگست , 2026
Israel considering excluding Britain from Gaza ceasefire monitoring center.
تازہ ترین

اسرائیل کا برطانیہ کو غزہ جنگ بندی نگرانی مرکز سے نکالنے پر غور

28 اگست , 2026
اگلی خبر
ٹرمپ کا بڑا اشارہ: ترکیہ کو F-35 مل سکتے ہیں، KAAN ابھی نامکمل

ٹرمپ کا بڑا اشارہ: ترکیہ کو F-35 مل سکتے ہیں، KAAN ابھی نامکمل

یہ بھی پڑھیں

Saudi airline Fly Adel launches direct flights from Medina to Karachi

سعودی ایئرلائن فلائی ایڈیل کی مدینہ سے کراچی کے لیے براہِ راست پروازیں شروع

8 ستمبر , 2026
FWO proposes recovering investment in $432 million oil pipeline within four years.

432 ملین ڈالر کی آئل پائپ لائن، ایف ڈبلیو او نے سرمایہ کاری 4 سال میں واپس لینے کی تجویز دے دی

8 ستمبر , 2026
Jason Gillespie has once again lashed out at Pakistan cricket, identifying Aqib Javed as the root cause of the problems.

جیسن گلیسپی پھر پاکستان کرکٹ پر برس پڑے، عاقب جاوید کو مسائل کی جڑ قرار دے دیا

8 ستمبر , 2026
Over 550 attacks were carried out on Iran's Kharg Island, says Iranian minister.

ایران کے خارگ جزیرے پر 550 سے زائد حملے کیے گئے ، ایرانی وزیر

8 ستمبر , 2026
Middle East tensions make crude oil more expensive in the global market

مشرق وسطیٰ کی کشیدگی، عالمی منڈی میں خام تیل مزید مہنگا

8 ستمبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔