ہفتہ , 22 اگست , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

مکہ دفاعی معاہدہ پاکستان کے لئے اسٹریٹجک وسعت، سفارتی اثر اور علاقائی توازن کا ذریعہ قرار

60 منٹس پہلے
A A
Mecca Defense Treaty declared a source of strategic expansion, diplomatic influence and regional balance for Pakistan
Share on Facebookwhatsapp

اسلام آباد ( پاک ترک نیوز) امریکی جریدے ایف پی آئی ایف نے مکہ باہمی دفاعی معاہدے کو پاکستان کے لیے اسٹریٹجک وسعت، سفارتی اثر پذیری اور علاقائی توازن مضبوط بنانے کا ذریعہ قرار دیا ہے۔جریدے کے مطابق مکہ معاہدہ بدلتے مشرقِ وسطیٰ میں علاقائی طاقتوں کے بڑھتے ہوئے کردار کی عکاسی کرتا ہے، جبکہ اس معاہدے نے پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کو ایک نئے علاقائی دفاعی فریم ورک میں جوڑ دیا ہے۔

ایف پی آئی ایف کے مطابق تینوں ممالک نے خطے کے دفاع اور پائیدار امن کے لیے تعمیری کردار ادا کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے، جبکہ ایک دوسرے کے خلاف مسلح حملے کو مشترکہ خطرہ تصور کرنے کا اصول اپنایا گیا ہے۔امریکی جریدے کا کہنا ہے کہ معاہدے کا بنیادی مقصد کسی ملک کے خلاف محاذ آرائی کے بجائے علاقائی توازن اور استحکام کو مضبوط بنانا ہے، اس لیے اسے ایران مخالف اتحاد قرار دینا درست نہیں ہوگا۔

ایف پی آئی ایف کے مطابق سعودی عرب کی مالی اور سیاسی قوت، ترکیہ کی دفاعی صلاحیت اور پاکستان کی جنگی تجربہ رکھنے والی فوج اس دفاعی فریم ورک کو منفرد قوت فراہم کرتی ہے۔جریدے نے پاکستان کی متوازن سفارت کاری کو بھی معاہدے کی اہم خصوصیت قرار دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان کے ایران، امریکا، چین، سعودی عرب اور ترکیہ کے ساتھ بیک وقت روابط اسے خطے میں ایک منفرد سفارتی کردار ادا کرنے کی صلاحیت دیتے ہیں۔ایف پی آئی ایف کے مطابق واشنگٹن اور تہران کے درمیان پاکستان کا ثالثی کردار بھی اس کی متوازن پالیسی کو نمایاں کرتا ہے، جبکہ امریکی صدر کی جانب سے پاکستان کی حمایت واشنگٹن میں اسلام آباد کے برقرار سفارتی وزن کی علامت ہے۔

یہ بھی پڑھیں : 2برس میں بیرونِ ملک 799 پاکستانی ورکرز جاں بحق، پارلیمنٹ میں تفصیلات پیش

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بڑھتا ہوا بھارتی اسرائیلی اسٹریٹجک تعاون بھی پاکستان کے لیے مکہ معاہدے کی اہمیت کو مزید اجاگر کرتا ہے، جبکہ اسرائیل کے بعض حلقوں نے بھی اس پیش رفت پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔امریکی جریدے کے مطابق گہرے سعودی پاکستانی دفاعی تعلقات بھارت کی علاقائی حکمت عملی پر اثر انداز ہو رہے ہیں، جبکہ معاہدے میں دیگر علاقائی ممالک کے لیے شمولیت کا راستہ بھی کھلا رکھا گیا ہے۔ایف پی آئی ایف نے یمن میں حوثی حملوں اور بحیرۂ احمر میں عدم استحکام کو بھی نئے علاقائی دفاعی انتظامات کی ضرورت کی ایک اہم وجہ قرار دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق معاہدے کی اصل طاقت کسی سخت عسکری بلاک کے قیام کے بجائے اس کی شمولیتی اور لچکدار نوعیت میں ہے، جبکہ اس کا فوکس علاقائی پراکسی خطرات سے نمٹنے اور خطے میں پائیدار استحکام کے قیام پر ہے۔

موضوعات : #meccaagreementdefencedeal
ShareSend

متعلقہ خبریں

Saudi Arabia, PIA discuss expanding air cooperation
تازہ ترین

سعودی عرب اور پی آئی اے میں فضائی تعاون بڑھانے پر بات چیت

11 اگست , 2026
Mecca Defense Agreement warmly welcomed by Islamic countries
تازہ ترین

مکہ دفاعی معاہدہ، اسلامی ممالک کی جانب سے بھرپور خیرمقدم

8 اگست , 2026
Historic defense agreement in Mecca, Pakistan, Saudi Arabia and Turkey on one page
تازہ ترین

مکہ مکرمہ میں تاریخی دفاعی معاہدہ، پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ ایک پیج پر

8 اگست , 2026
Pakistan's Emerging Defense Role in the Middle East
تازہ ترین

پاکستان کا مشرق وسطیٰ میں ابھرتا ہوا دفاعی کردار

30 جولائی , 2026
کویت اور پاکستان میں دفاعی شعبے میں تعاون کا معاہدہ
پاکستان

کویت اور پاکستان میں دفاعی شعبے میں تعاون کا معاہدہ

26 جولائی , 2026
Signing an agreement as a witness is not proof of forgery Lahore High Court.
پاکستان

معاہدے پر بطور گواہ دستخط کرنا جعلسازی کا ثبوت نہیں،لاہورہائیکورٹ

18 جولائی , 2026
اگلی خبر
The Peoples Party comes to power through a public mandate, not through back-door channels or by begging and pleading Sharjeel Memon.

پیپلز پارٹی بیک ڈور یا منت ترلے سے نہیں، عوامی مینڈیٹ سے اقتدار میں آتی ہے: شرجیل میمن

یہ بھی پڑھیں

Eight members of the Pakistan Bar Council condemn the failure to transfer the PTI founder to Shifa Hospital.

بانی پی ٹی آئی کو شفا اسپتال منتقل نہ کرنے پر پاکستان بار کونسل کے 8 ارکان کی مذمت

22 اگست , 2026
Ferrari car worth 11 billion rupees

11ارب روپے کی فراری گاڑی

22 اگست , 2026
Investigation into Mir Raza murder case in Karachi, business partner likely to be included in investigation

کراچی میں میر رضا قتل کیس کی تحقیقات،کاروباری شراکت دار کو شاملِ تفتیش کیے جانے کا امکان

22 اگست , 2026
Stem cell therapy improves heart function in 90% of heart failure patients.

اسٹیم سیل تھراپی سے 90 فیصد ہارٹ فیل مریضوں کے دل کی کارکردگی بہتر

22 اگست , 2026
The Peoples Party comes to power through a public mandate, not through back-door channels or by begging and pleading Sharjeel Memon.

پیپلز پارٹی بیک ڈور یا منت ترلے سے نہیں، عوامی مینڈیٹ سے اقتدار میں آتی ہے: شرجیل میمن

22 اگست , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔