لاہور( پاک ترک نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک کی ملاقات ہوئی ہے جس مین وفاق اور پنجاب کے مابین شدید موسمیاتی ایونٹس کی پیش گوئی کے لیے ارلی وارننگ سسٹم پر اتفاق کیا گیا ، پنجاب کے تمام اضلاع میں وفاقی حکومت کے اشتراک سے سینٹرلائزڈ انفارمیشن اسکرینز قائم کرنے پر غور کیا گیا ۔
ملاقات میں سینئر وزیر مریم اورنگزیب ، چیف سیکریٹری، چیئرمین این ڈی ایم اے، ایس ایم بی آر اور پی ڈی ایم اے نے شرکت کی ،وزیراعلیٰ مریم نواز نے پی ڈی ایم اے کو این ڈی ایم اے کے ساتھ بہتر کوآرڈینیشن قائم رکھنے کی ہدایت کی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے بارش کی پیش گوئی اور ہیٹ ویو زونز کے لیے جامع ایڈوائزری دینے کا حکم دے دیا اور شدید گرمی اور بارشوں کی لہر کے دوران کنٹرولڈ ٹورازم یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے ۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا سیلاب بہت بڑے لیول کا تھا لیکن الحمدللہ صوبے میں ایک بھی بیماری نہیں پھوٹی-سیلاب سے متاثرہ لوگوں کو ادویات، کھانے، پینے، رہنے اور نہانے تک کے لیے تمام سہولتیں فراہم کیں-سیلاب کے دوران نہ جانوروں میں کسی وبا کی آؤٹ بریک ہوئی اور نہ ہی انسانوں میں-
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا عوام کی سہولت کے لیے کلینک آن ویلز اور فیلڈ ہاسپٹلز موقع پر تعینات کیے گئے-م پی ڈی ایم اے اور ریسکیو 1122 کو تکنیکی طور پر جدید ترین خطوط پر استوار کر دیا گیا ۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا پنجاب حکومت اربوں روپے کی لاگت سے واٹر اسٹوریج کیپیسٹی میں اضافہ کر رہی ہے-واسا اور ویسٹ مینجمنٹ کا نظام پہلے صرف لاہور تک محدود تھا ،اب ہر جگہ ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا اربن فلڈنگ پر پہلے لاہور یا بڑے شہروں سے مشینری جاتی تھی، اب اربوں کی مشینری ہر ڈسٹرکٹ کو دی ہے-الحمد للہ اب پنجاب کے ہر ضلع کا واسا کا اپنا آپریشنل فلیٹ موجود ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ملک میں شدید اور غیر متوقع موسمی رجحانات کی تعداد خطرناک حد تک بڑھ رہی ہے۔
وفاقی وزیر مصدق ملک نے کہا مریم نواز کی لیڈرشپ میں پنجاب حکومت نے زبردست اور مثالی کام کیا ہے- مریم نواز کی شاندار کارکردگی کے سخت ترین مخالفین اور مدمقابل بھی معترف ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ایران نے مزید حملے کیے تو بیس گنا زیادہ طاقت سے کارروائی کرینگے،ٹرمپ
وفاقی وزیر مصدق ملک نے کہا پنجاب میں کام کے سخت مخالفین بھی تعریف کرنے پر مجبور ہیں ،میری ذاتی خواہش ہے کہ انوائرمنٹ اور کلائمیٹ پر وزیراعلیٰ مریم نواز کی لیڈرشپ کے ساتھ کام کروں۔
وفاقی وزیر نے کہاماحول، موسمیاتی تبدیلی اور ڈسزاسٹر مینجمنٹ کے حوالے سے پنجاب میں زبردست کام ہو رہا ہے-گزشتہ سال بھارتی آبی جارحیت سے وقت کم ملا، اس کے باوجود پنجاب نے بہترین کارکردگی دکھائی-سیلاب کے دوران ریسکیو 1122 اور پی ڈی ایم اے سمیت تمام صوبائی اداروں نے بے حد محنت کی۔
وفاقی وزیر مصدق ملک نے کہا پنجاب کو جہاں بھی ضرورت پڑے گی، وفاقی حکومت ہر قدم پر ساتھ نبھائے گی-وفاقی حکومت پنجاب سمیت ہر صوبے کی ہر لیول پر سپورٹ کے لیے ہمہ وقت حاضر ہے۔
ملاقات میں سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے پنجاب کلائمیٹ اینڈ ڈیزاسٹر ریزیلینس پلان 2026 پیش کیا اور تفصیلی بریفنگ دی، مریم اورنگزیب نے کہا مزیراعلیٰ مریم نواز شریف بروقت ایکٹو نہ ہوتیں تو سیلاب سے پیدا ہونے والے مسائل کئی گنا بڑھ جاتے۔
سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے فلڈ ریسکیو اور ریلیف کے لیے دن رات کام کیا ہے-پہلے ہمیشہ بے ترتیبی سے اور آخری وقت پر کام ہوتا تھا مگر مریم نواز شریف نے پوری ٹیم کو پیشگی الرٹ کیا۔
اجلاس میں بریفنگ میں بتایا گیا پنجاب حکومت کی ہائی لیول کمیٹی ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے حوالے سے دو لیولز پر کام کر رہی ہے۔پہلی بار سیلاب سے ہونے والے نقصانات کے جامع تخمینہ کے لیے سروے کر کے 100 فیصد ازالہ کیا گیا-
بریفنگ میں کہا گیاپنجاب حکومت ڈیزاسٹر مینجمنٹ میں تیاری ، ریسکیو اور ریلیف اسٹریٹجی پر سختی سے کاربند ہے-موسمیاتی تبدیلی اور قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے شارٹ ٹرم، میڈیم ٹرم اور لانگ ٹرم پلان شروع کر دیے گئے-پنجاب حکومت نے بدلتے ہوئے موسمی حالات سے نمٹنے کے لیے اگلے تین سال کا جامع پلان تیار کر لیا-










