جمعہ , 24 جولائی , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
کوئی نتیجہ نہیں
تمام نتائج دیکھیں
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
کوئی نتیجہ نہیں
تمام نتائج دیکھیں
پاک ترک نیوز
کوئی نتیجہ نہیں
تمام نتائج دیکھیں
Home تازہ ترین

اسلام آباد: موسلادھار بارش سے نالوں میں طغیانی ، پانی گھروں میں داخل

12 مہینے پہلے
A A
اسلام آباد: موسلادھار بارش سے نالوں میں طغیانی ، پانی گھروں میں داخل
Share on Facebookwhatsapp

اسلام آباد(پاک ترک نیوز ) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وقفے وقفے سے موسلادھار بارش کے باعث مارگلہ کی پہاڑیوں سے آنے والے پانی سے نالوں میں طغیانی آ گئی جس سے مختلف علاقے زیر آب آگئے۔
تفصیلات کےمطابق موسلادھار بارش سے نالوں میں طغیانی کے باعث بھارہ کہو، چک شہزاد اور دیگر علاقوں میں پانی گھروں میں داخل ہوگیا، نیو چھٹہ بختاور میں بارش کے بعد گلیاں اور سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں، کئی گاڑیاں ڈوب گئیں، علاقہ مکین شدید مشکلات سے دوچار ہیں، متعدد افراد گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے۔
امدادی سرگرمیوں کیلئے سی ڈی اے (کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی) اور این ڈی ایم اے کی ٹیمیں موقع پر پہنچ چکی ہیں اور ریسکیو آپریشن جاری ہے، رضاکاروں کی مدد سے خواتین، بزرگوں اور شیر خوار بچوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے۔
گزشتہ رات کی بارش سے راول ڈیم میں پانی کی سطح 1750.60 فٹ تک پہنچ گئی، جس کے بعد ایک بار پھر سپل ویز کھول دیئے گئے۔
ضلعی انتظامیہ نے تمام اداروں کو الرٹ رہنے اور شہریوں کو ندی نالوں سے دور رہنے کی ہدایت جاری کر دی۔
نیلم آزاد کشمیر میں بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث پھنسے 10 سیاحوں کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے، رات گئے بالائی وادی نیلم کے علاقے جمگر میں لینڈسلائیڈنگ کے باعث سیاح پھنس گئے تھے۔
ملک میں بارشوں کا ایک اور سپیل برسنے کو تیار ہے، محکمہ موسمیات نے پنجاب، خیبرپختونخوا اور کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔
آج موسلادھار بارش کے باعث اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور اور سیالکوٹ کے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے، جبکہ مظفر آباد میں وقفے وقفے سے بارش کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا۔
موسلادھار بارش کے باعث خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں، گلگت بلتستان، کشمیر، مری اور گلیات میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ٹریفک متاثر ہونے کا خطرہ ہے، بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن کے مطابق شدید بارشوں کے باعث دریائے چناب اور جہلم میں اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ ہے، دریائے سندھ میں گڈو اور سکھر بیراج پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔

موضوعات : emergancyislamabadptnurdurain
ShareSend

متعلقہ خبریں

India is behind the terrorism in Pakistan Prime Minister
تازہ ترین

پاکستان میں دہشت گردی کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہے،وزیراعظم

24 جولائی , 2026
Banned TTP is carrying out terrorist attacks in Pakistan from Afghan soil, says Ishaq Dar
تازہ ترین

کالعدم ٹی ٹی پی افغان سرزمین سے پاکستان میں دہشت گرد حملے کر رہی ہے،اسحاق ڈار

24 جولائی , 2026
Petitions against Sohail Afridi scheduled for hearing in Constitutional Court
پاکستان

آئینی عدالت میں سہیل آفریدی کےخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر

24 جولائی , 2026
Balochistan provincial ministers meet President Asif Zardari.
تازہ ترین

صدر آصف زرداری سے بلوچستان کے صوبائی وزراء کی ملاقات

24 جولائی , 2026
Rapidly growing population is the biggest challenge for the country Prime Minister.
اہم ترین 3

تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی ملک کے لئے سب سے بڑا چیلنج ہے،وزیراعظم

23 جولائی , 2026
Monsoon rains spell smoky weather in many cities of the country
اہم ترین 2

ملک کےکئی شہروں میں مون سون بارشوں کا دھواں دھار اسپیل

23 جولائی , 2026
اگلی خبر
اسرائیلی حملے میں غزہ میں 68 فلسطینی شہید، خان یونس میں امداد کے منتظر افراد کو نشانہ بنایا گیا

اسرائیلی حملے میں غزہ میں 68 فلسطینی شہید، خان یونس میں امداد کے منتظر افراد کو نشانہ بنایا گیا

یہ بھی پڑھیں

Trump hints at a major attack on Iran.

ٹرمپ کا ایران پر بڑے حملے کا اشارہ

24 جولائی , 2026
Legal battle intensifies over SpaceX's controversial land swap.

اسپیس ایکس کے متنازع زمین کے تبادلے پرقانونی جنگ تیز

24 جولائی , 2026
Ishaq Dar and Abbas Araghchi meet in Kyrgyzstan.

اسحاق ڈار اور عباس عراقچی کی کرغزستان میں ملاقات

24 جولائی , 2026
Major attack by anti-Taliban group in Badakhshan; 15 Taliban fighters killed in clashes.

بدخشان میں طالبان مخالف گروپ کا بڑا حملہ، جھڑپوں میں 15طالبان فوجی ہلاک

24 جولائی , 2026
India is behind the terrorism in Pakistan Prime Minister

پاکستان میں دہشت گردی کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہے،وزیراعظم

24 جولائی , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

فیس بک ٹویٹر انسٹاگرام یوٹیوب

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
کوئی نتیجہ نہیں
تمام نتائج دیکھیں
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Urdu
English