تہران ( پاک ترک نیوز) تہران آج سوگوار ہے، فضاؤں میں خاموشی ہے، آنکھوں میں اشک ہیں اور دلوں پر غم کی ایک دبیز چادر تنی ہوئی ہے۔ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی آخری رسومات میں شرکت کے لیے دنیا بھر سے اعلیٰ سطح کے وفود تہران پہنچ گئے، جہاں رہنما، سفارت کار اور ہزاروں افراد تعزیت اور فاتحہ خوانی کے لیے موجود ہیں۔
گرینڈ مصلیٰ تہران میں عوام کو آیت اللہ خامنہ ای کا آخری دیدار کرایا جا رہا ہے، جبکہ ان کے جسد خاکی کو قم، پھر عراق کے مقدس شہروں نجف اور کربلا لے جانے کے بعد نو جولائی کو آبائی شہر مشہد میں سپردِ خاک کیا جائے گا۔
پاکستان کی نمائندگی وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کی، جنہوں نے آخری رسومات میں شرکت کی، فاتحہ خوانی کی اور ایرانی قیادت سے ملاقاتوں میں گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان، وزیر خارجہ عباس عراقچی اور دیگر اعلیٰ حکام سے بھی ملاقاتیں کیں، جبکہ دونوں ممالک کے تعلقات، خطے کی صورتحال اور باہمی تعاون پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
پاکستانی وفد میں بلاول بھٹو زرداری، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، وفاقی وزراء، چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی، اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور پارلیمانی وفد کے دیگر ارکان بھی شامل تھے، جنہوں نے تعزیت کا اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھیں: ایران کے شہید سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کا سفر آخرت
پاکستانی وفد میں بلاول بھٹو زرداری، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، وفاقی وزراء، چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی، اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور پارلیمانی وفد کے دیگر ارکان بھی شامل تھے، جنہوں نے تعزیت کا اظہار کیا۔
ایرانی میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے نائب وزیر خارجہ ولید بن عبدالکریم الخریجی بھی اپنے وفد کے ہمراہ تعزیتی اجتماع میں شریک ہوئے۔
فلسطینی تنظیم حماس کے اعلیٰ سطح کے وفد نے بھی تہران پہنچ کر تعزیت کی۔ وفد میں اسماعیل درویش، موسیٰ ابو مرزوق، ظاہر جبارین، باسم نعیم اور ڈاکٹر خالد قدومی سمیت دیگر رہنما شامل تھے۔
افغانستان کی عبوری حکومت کے نائب وزیراعظم ملا عبدالغنی برادر اور وزیر خارجہ امیر خان متقی نے بھی تعزیتی اجتماع میں شرکت کی، جبکہ غیر ملکی میڈیا کے مطابق طالبان مخالف رہنما احمد مسعود بھی تہران پہنچے اور تعزیت کا اظہار کیا۔












