انقرہ ( پاک ترک نیوز) پاکستان اورترکیہ نے ہمیشہ ہرمشکل میں ایک دوسرے کابھرپورساتھ دیا ۔
وزیراعظم محمدشہبازشریف اورترک صدررجب طیب اردوان نے مشترکہ پریس کانفرنس کی ۔
مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ شانداراستقبال اوربھرپورمیزبانی پرصدررجب طیب اردوان کامشکورہوں،پاکستان اورترکیہ کےعوام کےدرمیان قلبی تعلق ہے۔ترکیہ کی جنگ آزادی میں برصغیرکےمسلمانوں نےبھرپورحمایت کی،پاکستان اورترکیہ کےتعلقات کی ایک شاندارتاریخ ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان اورترکیہ نے ہمیشہ ہرمشکل میں ایک دوسرے کابھرپورساتھ دیا،جنگ ہویازلزلہ،قدرتی آفات ہوں یاسیلاب، ترکیہ نے ہمیشہ پاکستان کاساتھ دیا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف کی ترک صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات
انہوں نے کہا کہ مظفرگڑھ اورسیلاب سےمتاثرہ دوسرے علاقوں میں ترکیہ کی مددتاریخ کاحصہ ہے،زلزلہ زدہ علاقوں میں سماجی اورمعاشی ترقی کیلئے ترکیہ کےتعاون کےمشکورہیں، پاکستان اورترکیہ۔دودل اورایک جان ہیں۔
وزیراعظم شہبازشریف نے کہاکہ مولاناجلال الدین رومی اورعلامہ اقبال کی فکرہماری رہنمائی کرتی ہے۔صدراردوان کی قیادت میں ترکیہ نے تمام شعبوں میں بے مثال ترقی کی ہے۔پاکستان کوترکیہ کےساتھ اپنی دوستی پرفخرہے۔بی ٹوبی فورم میں ترکیہ کی کاروباری شخصیات سےاہم نشست ہوئی۔
وزیراعظم شہبازشریف کا مزید کہنا تھا کہ صدراردوان کےساتھ جامع اورتعمیری بات چیت ہوئی ،صوصی اقتصادی زونزمیں سرمایہ کاری اورتجارت میں اضافے پرگفتگوہوئی ،دوطرفہ تجارتی حجم کا5ارب ڈالرکاہدف حاصل کرنے کیلئے پرعزم ہیں،قبرص کےمسئلے پرترکیہ کےمؤقف کی حمایت کرتے ہیں،مسئلہ کشمیرپردوٹوک مؤقف رکھنے پرترکیہ کےمشکورہیں،پاکستان اورترکیہ کی شراکت داری کونئی جہت دینی ہے۔
ترک صدر رجب طیب اردوان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم محمدشہبازشریف اوران کےوفدکوخوش آمدیدکہتاہوں۔ہم نے مذاکرات میں دوطرفہ تعلقات ،علاقائی اورعالمی امورپرتبادلہ خیال کیا۔دونوں ملکوں کےتعلقات کی رفتارپراطمینان کااظہارکیاہے۔
رجب طیب اردوان نے کہا کہ ہم ہمیشہ ایک دوسرے کےساتھ کھڑے رہیں گے،عالمی امن کیلئے اسلام آبادمفاہمتی یادداشت انتہائی اہم ہے،امن اورخوشحالی کیلئے کوششوں کی ہمیشہ حمایت جاری رکھیں گے،امن ،ترقی اورخوشحالی کیلئے پاکستان کےاقدامات قابل ستائش ہیں۔
ترکیہ کے صدر اردوان کا مزید کہنا تھا کہ تجارت،سرمایہ کاری اوراقتصادی تعاون میں اضافے سےمتعلق بھی گفتگوہوئی،خصوصی اقتصادی زونزکےحوالے سےمتعلقہ وزارتیں قریبی روابط جاری رکھیں گی۔
اردوان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے بزنس کمیونٹی کی حوصلہ افزائی کریں گے،پاکستان اورترکیہ خوشحال مستقبل کیلئے مل کرآگے بڑھتے رہیں گے












