اسلام آباد ( پاک ترک نیوز) قطر سے سستی ایل این جی ملنے کی امید، پاکستان نے عالمی مارکیٹ کی کم ترین بولیاں مسترد کر دیں۔
پاکستان ایل پی جی لمیٹڈ کے مطابق پاکستان نے ایل این جی کے دو سپاٹ کارگوز کیلئے موصول ہونے والی کم ترین عالمی بولیاں قبول نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔بی پی سنگاپور اور ٹوٹل انرجیز کی بولیاں مسترد ہونے سے آگاہ کر دیا گیا ،حکام کے مطابق پاکستان کو قطر سے دو کارگوز برینٹ خام تیل کی قیمت کے 13.37 فیصد ریٹ پر ملنے کی توقع ہے۔
ایل این جی کارگوز آبنائے ہرمز کے راستے پاکستان لائے جانے کا امکان ہے۔












