اتوار , 13 ستمبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

نیٹ میٹرنگ ختم، حکومت نیٹ بلنگ نظام لانے کے لیے تیار

8 مہینے پہلے
A A
نیٹ میٹرنگ ختم، حکومت نیٹ بلنگ نظام لانے کے لیے تیار
Share on Facebookwhatsapp

لاہور: (پاک ترک نیوز)وفاقی حکومت نے توانائی پالیسی میں بڑی تبدیلی کی تیاری شروع کر دی ہے، جس کے تحت موجودہ نیٹ میٹرنگ سسٹم ختم کر کے نیٹ بلنگ پالیسی نافذ کرنے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق اس فیصلے کے اثرات سولر صارفین پر نمایاں طور پر مرتب ہوں گے۔موجودہ نیٹ میٹرنگ نظام کے تحت صارفین گرڈ سے لی گئی اور گرڈ کو فراہم کی گئی بجلی کو یونٹ بہ یونٹ برابر بنیاد پر ایڈجسٹ کرتے تھے، جس کے باعث بجلی کا بل انتہائی کم یا صفر ہو جاتا تھا۔
تاہم نئی پالیسی کے تحت گرڈ سے حاصل کی جانے والی بجلی پر مکمل قومی ٹیرف لاگو ہو گا، جبکہ سولر سسٹم کے ذریعے گرڈ کو دی جانے والی بجلی کے عوض صارفین کو کہیں کم ریٹ پر کریڈٹ دیا جائے گا۔ماہرین کے مطابق اس پالیسی تبدیلی کے معاشی اثرات شدید ہو سکتے ہیں۔
مثال کے طور پر اگر کوئی صارف 300 یونٹ بجلی گرڈ کو فراہم کرتا اور اتنی ہی مقدار میں واپس لیتا ہے تو اب اسے تقریباً 10 ہزار روپے کا بل ادا کرنا پڑ سکتا ہے، جبکہ پرانے نظام میں یہ بل تقریباً صفر ہوتا تھا۔
حکومت اور بجلی تقسیم کار ادارے (ڈسکوز) اس فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ گرڈ کے انفراسٹرکچر کے اخراجات پورے کرنے اور مبینہ ریونیو نقصانات سے بچنے کے لیے یہ اقدام ضروری ہے۔
دوسری جانب ناقدین کا مؤقف ہے کہ یہ پالیسی ان صارفین کو سزا دینے کے مترادف ہے جنہوں نے اپنی ذاتی سرمایہ کاری سے قومی توانائی نظام کو مضبوط بنانے میں کردار ادا کیا۔
یہ پالیسی تبدیلی ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب نیٹ میٹرنگ کی ہزاروں درخواستیں ڈسکوز میں التوا کا شکار ہیں اور بڑی تعداد میں سولر سسٹمز تاحال میٹر لگنے اور گرڈ سے منسلک ہونے کے منتظر ہیں۔ بعض تقسیم کار اداروں، جن میں لیسکو بھی شامل ہے، نے وفاقی وزارت کی ہدایات پر نئے سولر میٹرز کی تنصیب کے کیسز روک دیے ہیں۔
نیپرا کی گراس میٹرنگ کی تجویزگزشتہ ماہ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے چھتوں پر لگے سولر سسٹمز کے لیے نیٹ میٹرنگ کے بجائے گراس میٹرنگ نظام متعارف کرانے کی سفارش کی تھی۔ نیپرا کے مطابق نیٹ میٹرنگ کی وجہ سے روایتی گرڈ استعمال کرنے والے صارفین پر مالی بوجھ بڑھ رہا ہے۔
نیپرا کی جانب سے جاری کردہ مجوزہ ’’پروسومر ریگولیشنز‘‘ کے تحت آئندہ نئے گھریلو سولر صارفین اپنی بجلی ڈسکوز کے ساتھ گراس میٹرنگ کے ذریعے فروخت کریں گے۔ تاہم جن صارفین کے پاس پہلے سے سات سالہ نیٹ میٹرنگ معاہدے موجود ہیں، وہ معاہدے کی مدت ختم ہونے تک 22 روپے فی یونٹ کے حساب سے بجلی فروخت کرتے رہیں گے۔
نئے سولر سسٹمز کے لیے مجوزہ گراس میٹرنگ نظام کے تحت بجلی کی خریداری کا ریٹ 11.30 روپے فی یونٹ تجویز کیا گیا ہے، جبکہ یہ معاہدے پانچ سال کے لیے ہوں گے اور باہمی رضامندی سے توسیع ممکن ہو گی۔
نیپرا نے ان مجوزہ ضوابط پر 30 دن کے اندر صارفین اور متعلقہ فریقین سے آراء طلب کی ہیں اور امکان ہے کہ حتمی فیصلے سے قبل عوامی سماعت بھی کی جائے گی۔واضح رہے کہ نیٹ میٹرنگ میں صارف کی فراہم کردہ اور استعمال شدہ بجلی آپس میں ایڈجسٹ ہو جاتی ہے، جبکہ گراس میٹرنگ میں صارف کو پیدا کی گئی بجلی ایک مقررہ ریٹ پر فروخت کرنا ہوتی ہے اور گرڈ سے لی گئی بجلی کا بل الگ سے مکمل ٹیرف پر ادا کرنا پڑتا ہے۔

موضوعات : Electricitynet metering system
ShareSend

متعلقہ خبریں

Petition against slab system in electricity bills, detailed response sought from NEPRA
تازہ ترین

بجلی بلوں میں سلیب نظام کے خلاف درخواست، نیپرا سے تفصیلی جواب طلب

10 ستمبر , 2026
بجلی کے صارفین کے لیے اہم خبر، ڈیٹیکشن بلنگ کا نظام تبدیل کرنے کا فیصلہ
پاکستان

بجلی کے صارفین کے لیے اہم خبر، ڈیٹیکشن بلنگ کا نظام تبدیل کرنے کا فیصلہ

5 ستمبر , 2026
After petrol, the public hit by a hike in electricity prices; cost increased by Rs 2.58 per unit.
تازہ ترین

عوام کو پٹرول کے بعد بجلی کا بھی جھٹکا، فی یونٹ 2 روپے 58 پیسے مہنگی

5 ستمبر , 2026
Load shedding despite power surplus, power outage in Lahore for 4 hours at night
تازہ ترین

بجلی سرپلس ہونے کے باوجود لوڈشیڈنگ، لاہور میں رات کے اوقات میں 4 گھنٹے تک بجلی بند

2 ستمبر , 2026
IESCO Privatization Investors Granted More Time for Bidding
تازہ ترین

آئیسکو کی نجکاری، سرمایہ کاروں کو بولی کے لیے مزید وقت مل گیا

31 اگست , 2026
Preparations underway to impose an additional burden of Rs 34 billion on electricity consumers.
تازہ ترین

بجلی صارفین پر 34 ارب روپے کا اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاری

13 اگست , 2026
اگلی خبر
پاکستان ریلوے کی بڑی ڈیجیٹل تبدیلی، پہلا مرحلہ جون 2026 تک مکمل

پاکستان ریلوے کی بڑی ڈیجیٹل تبدیلی، پہلا مرحلہ جون 2026 تک مکمل

یہ بھی پڑھیں

وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان میں ٹیلیفونک رابطہ

وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان میں ٹیلیفونک رابطہ

13 ستمبر , 2026
پنجاب بھر میں دفعہ 144نافذ،5یا زائد افراد کے جمع ہونے پر پابندی

پنجاب بھر میں دفعہ 144نافذ،5یا زائد افراد کے جمع ہونے پر پابندی

13 ستمبر , 2026
موٹر سائیکل اور چھوٹی گاڑیوں کے صارفین کے لیے پیٹرول پر بڑا ریلیف

موٹر سائیکل اور چھوٹی گاڑیوں کے صارفین کے لیے پیٹرول پر بڑا ریلیف

13 ستمبر , 2026
Jupiter's moon Europa has twice as much water under its oceans as Earth's

مشتری کے چاند یوروپا کے نیچے زمین کے سمندروں سے دوگنا پانی

13 ستمبر , 2026
Hundreds of earthquakes discovered under Antarctica's glacier, scientists are also worried

انٹارکٹیکا کے گلیشیئر کے نیچے سینکڑوں زلزلے دریافت، سائنسدان بھی پریشان

13 ستمبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔