جمعرات , 30 جولائی , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

عالمی بے یقینی : بٹ کوائن شدید دباؤ میں، بڑی گراوٹ ریکارڈ

6 مہینے پہلے
A A
عالمی بے یقینی : بٹ کوائن شدید دباؤ میں، بڑی گراوٹ ریکارڈ
Share on Facebookwhatsapp

نیویارک : (پاک ترک نیوز)دنیا کی مقبول ترین ڈیجیٹل کرنسی بٹ کوائن ایک ہنگامہ خیز ہفتے کے بعد مزید دباؤ کا شکار ہو گئی ہے۔
جمعے کی صبح بٹ کوائن کی قیمت میں تقریباً 14 فیصد کمی دیکھی گئی اور پاکستانی وقت کے مطابق صبح چھ بجے 62 ہزار 900 ڈالر کے قریب ٹریڈ کر رہی تھی۔
یہ گراوٹ گزشتہ ہفتے کے آخر میں شروع ہونے والے نقصان کے تسلسل کا حصہ ہے، جب بٹ کوائن 80 ہزار ڈالر کی سطح سے نیچے آ گئی تھی۔
تازہ کمی کے بعد بٹ کوائن رواں سال کے آغاز سے اب تک اپنی مجموعی قدر کا تقریباً ایک تہائی کھو چکی ہے۔

بٹ کوائن میں تیزی اس وقت دیکھی گئی تھی جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دوبارہ منتخب ہونے کے بعد یہ توقعات پیدا ہوئیں کہ واشنگٹن کرپٹو کے حق میں نرم ضابطہ کار اپنائے گا۔
انہی امیدوں کے باعث دسمبر 2024 میں بٹ کوائن پہلی بار ایک لاکھ ڈالر کی سطح تک پہنچی تھی۔تاہم اکتوبر میں ایک لاکھ 27 ہزار ڈالر سے زائد کی تاریخی بلند ترین سطح چھونے کے بعد سے ڈیجیٹل اثاثہ مسلسل تنزلی کا شکار ہے، جس کی بڑی وجوہات جغرافیائی اور ضابطہ جاتی غیر یقینی صورتحال بتائی جا رہی ہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران پر حملے کی دھمکیاں دے رہے ہیں، یورپی اتحادیوں اور کینیڈا سے گرین لینڈ کے معاملے پر کشیدگی ہے، اور جنوبی کوریا پر زیادہ ٹیرف لگانے کی بات ہو رہی ہے۔


دوسری جانب مصنوعی ذہانت میں تیز رفتار پیش رفت نے اسٹاک مارکیٹس میں بے چینی پیدا کر دی ہے۔کرپٹو مارکیٹ میں اس نوعیت کے بحران ماضی میں بھی آتے رہے ہیں۔ 2014، 2018، اور پھر 2021 اور 2022 میں بڑے کریش کے بعد بِٹ کوائن نے بالآخر واپسی کی۔ اسی لیے بعض سرمایہ کاروں کو امید ہے کہ یہ مندی بھی مستقل نہیں اور وقت کے ساتھ حالات بدل سکتے ہیں۔

موضوعات : BitcoincryptocurrnecyDigital Economy
ShareSend

متعلقہ خبریں

A crypto exchange error resulted in the transfer of $44 billion, enriching users and shaking the market.
تازہ ترین

کرپٹو ایکس چینج کی ایک غلطی سے 44 ارب ڈالر ٹرانسفر، صارفین مالا مال، مارکیٹ ہل گئی

9 فروری , 2026
ٹی ایم ٹی جی کے شیئرز میں بڑی گراوٹ ، ڈونلڈ ٹرمپ کی دولت میں 280 ارب روپے کی کمی
تازہ ترین

ٹی ایم ٹی جی کے شیئرز میں بڑی گراوٹ ، ڈونلڈ ٹرمپ کی دولت میں 280 ارب روپے کی کمی

24 نومبر , 2025
اگلی خبر
Thanks to messages from world leaders, terrorists will not succeed Prime Minister

عالمی رہنماؤں کے پیغامات کا شکریہ، دہشت گرد کامیاب نہیں ہوں گے: وزیراعظم

یہ بھی پڑھیں

ایران کو سخت مار پڑنے والی ہے،ڈونلڈ ٹرمپ

ایران کو سخت مار پڑنے والی ہے،ڈونلڈ ٹرمپ

29 جولائی , 2026
پاکستان خطے میں امن کیلئے کردار ادا کر رہا ہے ،وزیراعظم کی کویتی وزیر خارجہ سے ملاقات

پاکستان خطے میں امن کیلئے کردار ادا کر رہا ہے ،وزیراعظم کی کویتی وزیر خارجہ سے ملاقات

29 جولائی , 2026
فیلڈ مارشل سے کویتی وزیر خارجہ کی ملاقات

فیلڈ مارشل سے کویتی وزیر خارجہ کی ملاقات

29 جولائی , 2026
امریکا کا ایرانی صوبےمغربی آذربائیجان میں میزائل حملہ

امریکا کا ایرانی صوبےمغربی آذربائیجان میں میزائل حملہ

29 جولائی , 2026
عراق کو نئی جنگ میں نہ دھکیلو،مقتدیٰ الصدر کی ایران سے اپیل

عراق کو نئی جنگ میں نہ دھکیلو،مقتدیٰ الصدر کی ایران سے اپیل

29 جولائی , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔