نیو یارک ( پاک ترک نیوز) فرانس فٹبال ورلڈ کپ2026 کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا۔ کوارٹر فائنل میں مراکش کو2-0سے ہرا دیا۔ فرانس کے امباپے اور عثمان ڈیمبیلے نے گول کیے۔
فرنچ ٹیم نے 6منٹ میں دو گول کر کے میچ یکطرفہ بنا دیا۔ ٹورنامنٹ میں فرنچ کپتان امباپے کے گولز کی تعداد 8ہو گئی۔ ٹورنامنٹ میں میسی کے گولز کا ریکارڈ برابر کر دیا۔
فیفاورلڈکپ کے دوسرے کوارٹر فائنل میں سپین اور بیلجیئم کل آمنے سامنے ہوں گے، 12جولائی کو دو میچ ہوں گے، انگلینڈ اور ناروے کے درمیان تیسرا کوارٹر فائنل کھیلا جائے گا، آخری کوارٹر فائنل میں سوئٹرزلینڈ اور دفاعی چیمپین ارجنٹینا مدمقابل ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: فٹبال ورلڈ کپ ،سوئٹزرلینڈ نے کولمبیا کو ہرا دیا ،مصر کو ارجنٹینا سے شکست
فیفاورلڈکپ کے 96میچز میں 280گول ہوگئے، ارجنٹینا 14گولز کے ساتھ سرفہرست ہے ، لیونل میسی 8گولز کے ساتھ سب سے آگے ہیں ، ایمباپے اور ہالینڈ سات سات گولز کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں، فیفاورلڈکپ کی تاریخ میں اب تک تین ہزار گول ہوچکے، فیفاورلڈکپ 2026میں اب تک 259یلو اور 14ریڈ کارڈز دکھائے جا چکے ہیں۔












