اسلام آباد ( پاک ترک نیوز) ایف آئی اے نے انسانی سمگلنگ سے متعلق کاروائیوں کی رپورٹ وزارت داخلہ میں جمع کرا دی۔رپورٹ کے مطابق کاروائیوں کے دوران 95 غیر قانونی ویزا ایجنٹس کو گرفتار کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق بیرون ملک جانے والے 69 افراد کو جعلی دستاویزات پر گرفتار کیا گیا،کاروائیوں کے دوران 8 انتہائی مطلوب انسانی اسمگلرز کو گرفتار کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب اور خیبر پختونخوا میں بارشیں
ذرائع کے مطابق ڈی پورٹ ہونے والے 48 افراد کو عدالتوں سے سزائیں جبکہ 7 کو بھاری جرمانے ہوئے،26 ملزمان کے خلاف تحقیقات مکمل، چالان عدالتوں میں پیش کر دیئے گئے۔












