لاہور( پاک ترک نیوز) انکل سرگم کے کردار سے پہچان بنانے والے فاروق قیصر کو مداحوں سے بچھڑے 5 سال بیت گئے۔ فاروق قیصر 31 اکتوبر 1945 کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے ۔وہ کالم نگار، ڈائریکٹر، کٹھ پتلی ساز، سکرپٹ رائٹر اور وائس ایکٹر بھی تھے جبکہ انہوں نے بہت سی مزاحیہ کتابیں بھی لکھیں۔
فاروق قیصر کو 1970 میں پہلی مرتبہ اکڑ بکڑ کے ذریعے پاکستان ٹیلی ویژن پر متعارف کرایا گیا لیکن انہیں اصل شہرت 1976 میں بچوں کے ڈرامہ کلیاں میں اپنے کردار انکل سرگم سے ملی ۔ فنی خدمات پر پرائیڈ آف پرفارمنس اور ستارہ امتیاز جیسے اعزازات سے بھی نوازا گیا۔
۔ فاروق قیصر المعروف انکل سرگم 14مئی2021 کو حرکت قلب بند ہونے سے 75سال کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔







