برطانیہ (پاک ترک نیوز )انگلش کرکٹر بین اسٹوکس نے عالمی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے مطابق بین اسٹوکس ناٹنگھم میں جاری نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ ان کے کیریئر کا آخری بین الاقوامی میچ ہوگا۔
اسٹوکس نے آج کھیل کے آغاز سے قبل ساتھی کرکٹرز کو فیصلے سے آگاہ کیا۔ انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا گیا کہ ’انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے عظیم ترین کپتانوں میں سے ایک بین اسٹوکس نے اس ٹیسٹ میچ (ناٹنگم ٹیسٹ) کے اختتام پر بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائر ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔‘
پیغام میں بین اسٹوکس کو مخاطب کرکے کہا گیا کہ آپ ایک ایسے متاثر کن کپتان، لیڈر اور لیجنڈ رہے ہیں، جس کی یہ ٹیم صرف امید ہی کر سکتی تھی۔











