اسلام آباد (پاک ترک نیوز )کراچی پورٹ ٹرسٹ نے 5 کروڑ 46لاکھ 85 ہزار ٹن کارگو ہینڈلنگ کا سابقہ ریکارڈ عبور کرلیا۔وفاقی وزیر برائے بحری امور جنید انوار چودھری نے کہا ہے کہ ، 138 سالہ کارگو ہینڈلنگ کا نیا ریکارڈ بحری شعبے کی ترقی کا واضح ثبوت ہے۔
جنید انوار کا کہنا ہے کہ پاکستان کو خطے کا مضبوط بحری و تجارتی مرکز بنانے کے لیے اصلاحات جاری ہیں، بندرگاہوں کی جدید خطوط پر ترقی اور توسیع کے لیے اقدامات تیز کر دیے گئے ہیں۔






