اسلام آباد(پاک ترک نیوز )وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کی صدارت پیٹرولیم قیمتوں اورسبسڈی اصلاحات پراجلاس ہوا ،اجلاس میں بتایا گیا کہ ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی دستیابی مستحکم اور وافر سٹاک موجود ہے ،اجلاس میں ٹارگٹڈ سبسڈی کیلئے ٹیکنالوجی کے استعمال پر غور کیا گیا ،ٹارگٹڈ سبسڈی فریم ورک کو جلد حتمی شکل دینے کا فیصلہ کر لیا گیا،وزارت خزانہ کے مطابق صوبوں نے پیٹرولیم صورتحال ،پالیسی آپشنز پرتجاویزپیش کیں،وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے فیول سپلائی برقراررکھنے پروفاقی حکومت کی تعریف کی ،مریم اورنگزیب نے عالمی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کومنتقل کرنے پرزور دیا ،مزمل اسلم نے پیٹرولیم سپلائی کوخطے کے دیگر ممالک سے بہتر قراردیا،وزیر خزانہ نے بحران کو اصلاحات کے موقع میں بدلنے پر زور دیا ،وفاق اور صوبوں میں قریبی روابط بڑھانے پر اتفاق کیا گیا












