منیلا ( پاک ترک نیوز ) متاثرہ علاقوں سے 10 ہزار افراد کو نکال لیا گیا ، چار افراد کی تلاش کے لیے آپریشن جاری ہے ۔
فلپائن میں ایک روز پہلے آنے والے تباہ کن زلزلے سے کئی عمارتیں زمین بوس ہو گئیں ۔
صوبہ سارانگانی میں زلزلے کے بعد لینڈ سلائیڈنگ سے تیرہ افراد جان کی بازی ہار گئے۔ زلزلے کے بعد ایک میٹر بلند سونامی لہریں بھی ساحلی علاقوں سے ٹکرائیں۔












