کینبرا ( پاک ترک نیوز) سابق آسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ وارنر نے شراب نوشی کر کے ڈرائیونگ کرنے کا اعتراف کرلیا ۔
وکیل کا کہناہے ڈیوڈ وارنر نےکار میں بیٹھنے سے قبل شراب کے تین گلاس پیئے ،کرکٹر نے اپنی غلطی تسلیم کر لی ہے، سڈنی میں قیام کے دوران شراب پی کر ڈرائیو کرنے پر ڈیوڈ وارنر کو چارج کیا گیا۔
کیس کی سماعت اگلے ماہ ہو گی ، ڈیوڈ وارنر پی ایس ایل میں کراچی کنگز کی کپتانی کر رہے تھے ،ڈیوڈ وارنر گزشتہ ماہ پی ایس ایل کے دوران کچھ وقت گزارنے کے لیے سڈنی گئے تھے ، سڈنی میں قیام کے دوران شراب پی کر ڈرائیو کرنے پر ڈیوڈ وارنر کو چارج کیا گیا۔











