لاہور( پاک ترک نیوز) پاکستان سپر لیگ کے سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں ، کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرزآج مدمقابل ہونگے۔
میچ شام سات بجے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں شروع ہو گا،پی ایس ایل کے افتتاحی میچ میں لاہور قلندرز نے حیدر آباد کنگز مین کو 69رنز سے شکست دے دی تھی ۔
، لاہور قلندرز نے پہلے کھیلتے ہوئے بیس اوورز میں چھ وکٹوں پر 199رنز بنائے ، حیدرآباد کنگزمین آخری اوور میں 130رنز پر ڈھیر ہوگئی۔












