لاہور( پاک ترک نیوز) قومی کرکٹر عرفان خان نیازی کو سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر ٹریفک وارڈن نے روک لیا۔
عرفان نیازی کے بھائی گاڑی چلا رہے تھے اور وہ خود ساتھ بیٹھے تھے۔ روکنے پر ٹریفک وارڈن اور عرفان نیازی کے درمیان دلچسپ مکالمہ ہوا۔
وارڈن نے سوال کیا کہ ایک چھکے کے کتنے پیسے ملتے ہیں؟ لکھا تو ہوتا ہے ایک چھکا 5 ہزار، تو کیوں نہ آپ کو بھی 5 ہزار کا چھوٹا سا جرمانہ کیا جائے؟ ٹریفک وارڈن نے کہا آپ ملک کا سرمایہ اور ہمارے لیے قابل احترام ہیں اور وارننگ دے کر چھوڑ دیا۔








