جمعرات , 8 اکتوبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

مکھی کے دماغ کا مکمل نقشہ تیار، سائنسدان بھی حیران!

2 مہینے پہلے
A A
Complete map of a fruit fly's brain created—scientists amazed!
Share on Facebookwhatsapp

لاہور( پاک ترک نیوز) ناظرین، ذرا تصور کیجیے۔۔۔ جس مکھی کو ہم اکثر ایک معمولی سا کیڑا سمجھ کر نظر انداز کر دیتے ہیں، اس کے ننھے سے دماغ میں ایسے پیچیدہ نظام موجود ہیں جو سائنسدانوں کے لیے بھی انتہائی اہم ثابت ہو رہے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ماہرین مکھی کے دماغ کا مطالعہ کرکے انسانی دماغ کے کئی راز سمجھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

سائنسدانوں نے پہلی مرتبہ مکھی کے سوئی کی نوک سے بھی چھوٹے دماغ کا انتہائی تفصیلی نقشہ تیار کیا ہے۔ حیرت انگیز طور پر اس ننھے سے دماغ میں تقریباً ایک لاکھ 30 ہزار نیورونز اور 5 کروڑ سے زیادہ اعصابی رابطے موجود ہیں۔ اسے بالغ حشرات کے دماغ کی ساخت کا اب تک کا ایک انتہائی جامع سائنسی جائزہ قرار دیا جا رہا ہے۔

تحقیق کے مطابق یہی پیچیدہ نظام مکھی کو پرواز کرنے، دیواروں پر الٹا چلنے، خطرے کو فوری محسوس کرنے اور اپنے ساتھیوں سے مخصوص آوازوں کے ذریعے رابطہ کرنے میں مدد دیتا ہے۔

یہی وجہ ہے کہ جب آپ مکھی کو ہاتھ یا اخبار سے مارنے کی کوشش کرتے ہیں تو وہ اکثر آپ کے وار سے پہلے ہی اڑ جاتی ہے۔ اس کے دماغ میں موجود اعصابی نظام انتہائی تیزی سے خطرے کو محسوس کرتا ہے اور چند لمحوں میں جسم کو حرکت کرنے کا سگنل دے دیتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجگور میں سیکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن، 5 دہشتگرد ہلاک

اس حیرت انگیز دماغی نقشے کی تیاری بھی کسی چیلنج سے کم نہیں تھی۔ سائنسدانوں نے مکھی کے دماغ کو تقریباً 70 ہزار انتہائی باریک حصوں میں تقسیم کیا، ہر حصے کی الگ تصویر بنائی اور پھر مصنوعی ذہانت کی مدد سے ان تمام تصاویر کو جوڑ کر دماغ کا مکمل نقشہ تیار کیا۔لیکن اس عمل میں اے آئی بھی مکمل طور پر غلطیوں سے پاک نہیں تھی۔ مصنوعی ذہانت کی جانب سے کی جانے والی تقریباً 30 لاکھ غلطیوں کو محققین نے دوبارہ جانچا اور درست کیا۔

ماہرین کے مطابق اس تحقیق کی اہمیت صرف مکھی کے دماغ تک محدود نہیں۔ اس سے انسانی دماغ میں موجود پیچیدہ اعصابی رابطوں، یادداشت اور فیصلہ سازی کے عمل کو سمجھنے میں بھی مدد مل سکتی ہے، جبکہ الزائمر، پارکنسن اور دیگر اعصابی بیماریوں کی تحقیق میں بھی اس کے نتائج کارآمد ثابت ہو سکتے ہیں۔سائنسدانوں کو امید ہے کہ مستقبل میں اسی طرح کی جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے انسانی دماغ کا مزید مکمل نقشہ تیار کرنا ممکن ہوگا۔

اگر ایسا ہوا تو نیورو سائنس، طب اور مصنوعی ذہانت کے شعبوں میں ایک نئی پیش رفت سامنے آ سکتی ہے۔۔۔ اور شاید وہ وقت دور نہ ہو جب سائنس انسانی دماغ کے ان رازوں کو بھی سمجھنے کے قریب پہنچ جائے جنہیں آج تک ایک معمہ سمجھا جاتا ہے۔

موضوعات : brainfuitflyscientest
ShareSend

متعلقہ خبریں

AI's entry into brain surgery
تازہ ترین

دماغ کی سرجری میں اے آئی کی انٹری

2 ستمبر , 2026
اگلی خبر
Chief Commissioner's review petition in Supreme Court withdrawn in PTI founder's hospital transfer case

بانی پی ٹی آئی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ،سپریم کورٹ میں چیف کمشنر کی نظرثانی درخواست واپس

یہ بھی پڑھیں

حکومتی وفد کی فضل الرحمان سے ملاقات،ایاز صادق کا سیاسی رابطے جاری رکھنے کا عندیہ

حکومتی وفد کی فضل الرحمان سے ملاقات،ایاز صادق کا سیاسی رابطے جاری رکھنے کا عندیہ

7 اکتوبر , 2026
خیبر پختونخوا کو مزید نظرانداز نہیں کیا جاسکتا، اہم فیصلے کرنے کا وقت آچکا،خواجہ آصف

خیبر پختونخوا کو مزید نظرانداز نہیں کیا جاسکتا، اہم فیصلے کرنے کا وقت آچکا،خواجہ آصف

7 اکتوبر , 2026
حکومت کا پی ٹی آئی کو مذاکرات کا ایک اور موقع دینے کا فیصلہ ، بیرسٹر گوہر ، محمود اچکزئی سے رابطے

حکومت کا پی ٹی آئی کو مذاکرات کا ایک اور موقع دینے کا فیصلہ ، بیرسٹر گوہر ، محمود اچکزئی سے رابطے

7 اکتوبر , 2026
فیلڈ مارشل سے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کی ملاقات

فیلڈ مارشل سے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کی ملاقات

7 اکتوبر , 2026
اسپیس ایکس کے 4 خلا باز تقریباً 10 ماہ بعد زمین پر واپس پہنچیں گے

اسپیس ایکس کے 4 خلا باز تقریباً 10 ماہ بعد زمین پر واپس پہنچیں گے

7 اکتوبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔