منگل , 8 ستمبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

چینی الیکٹرک گاڑیوں کا عالمی مارکیٹ پر غلبہ

2 مہینے پہلے
A A
Chinese electric vehicles dominate the global market
Share on Facebookwhatsapp

بیجنگ ( پاک ترک نیوز) کبھی الیکٹرک گاڑیوں کی دنیا کا بے تاج بادشاہ ٹیسلا تھا مگر اب منظر نامہ بدل چکا ہے۔ چین کی کمپنیاں نہ صرف عالمی مارکیٹ پر چھا رہی ہیں بلکہ امریکی برتری کو بھی چیلنج کر رہی ہیں۔ تازہ اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ دنیا کی الیکٹرک گاڑیوں کی دوڑ میں اب سب سے آگے ایک چینی کمپنی ہے۔

عالمی الیکٹرک گاڑیوں کی فروخت کی تازہ ترین درجہ بندی میں چینی کمپنیوں نے نمایاں برتری حاصل کر لی ہے، جبکہ بی وائی ڈی نے سال 2026 کے پہلے پانچ ماہ میں فروخت کے لحاظ سے ٹیسلا کو تقریباً دوگنے فرق سے پیچھے چھوڑ دیا۔

کلین ٹیکنیکا کے اعداد و شمار کے مطابق جنوری سے مئی 2026 کے دوران بی وائی ڈی نے دنیا بھر میں 12 لاکھ 49 ہزار 405 الیکٹرک گاڑیاں فروخت کیں، جبکہ ٹیسلا کی فروخت 5 لاکھ 95 ہزار 647 یونٹس رہی۔

جون 2026 میں بی وائی ڈی کی بیرون ملک فروخت 94.7 فیصد اضافے کے ساتھ 1 لاکھ 75 ہزار 349 گاڑیوں تک پہنچ گئی، جبکہ سال کی پہلی ششماہی میں بیرون ملک فروخت 7 لاکھ 92 ہزار 256 یونٹس رہی، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 70.7 فیصد زیادہ ہے۔

رپورٹ کے مطابق عالمی سطح پر سب سے زیادہ فروخت ہونے والے 20 الیکٹرک گاڑیوں کے برانڈز میں سے 11 چینی کمپنیاں ہیں، جن کا مجموعی طور پر ان ٹاپ 20 برانڈز کی فروخت میں تقریباً 64 فیصد حصہ بنتا ہے۔ یہ اعداد و شمار عالمی ای وی مارکیٹ میں چین کی بڑھتی ہوئی برتری کی عکاسی کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا ایران جنگ ،الیکٹرک گاڑیوں کی طلب میں تیزی

اگرچہ چین کے اندر بی وائی ڈی کو مشکلات کا سامنا ہے۔ حکومتی سبسڈی میں کمی، جائیداد کے بحران اور صارفین کی کمزور ہوتی قوتِ خرید کے باعث کمپنی کی مقامی فروخت میں کمی آئی، لیکن بیرونِ ملک اس کی رفتار حیران کن رہی۔ صرف جون میں بیرون ملک فروخت تقریباً پچانوے فیصد بڑھ گئی، جبکہ سال کی پہلی ششماہی میں بیرون ملک فروخت ستر فیصد سے زیادہ اضافے کے ساتھ آٹھ لاکھ کے قریب پہنچ گئی۔

دوسری جانب ٹیسلا اب بھی سب سے بڑی غیر چینی الیکٹرک گاڑی ساز کمپنی ہے، جبکہ ووکس ویگن، بی ایم ڈبلیو اور ٹویوٹا بھی اس دوڑ میں موجود ہیں۔ تاہم صرف بیٹری سے چلنے والی گاڑیوں کی فروخت میں بھی بی وائی ڈی نے ٹیسلا پر واضح سبقت حاصل کر لی ہے۔

ماہرین کے مطابق چین نے برسوں تک حکومتی سرمایہ کاری، بیٹری ٹیکنالوجی، سستی مینوفیکچرنگ اور مضبوط سپلائی چین پر توجہ دے کر ایسی بنیاد رکھ دی جس کا فائدہ اب عالمی مارکیٹ میں مل رہا ہے۔ چینی کمپنیاں نسبتاً کم قیمت میں جدید فیچرز، بہتر بیٹری رینج اور جدید سافٹ ویئر کے ساتھ گاڑیاں پیش کر رہی ہیں، جس کی وجہ سے یورپ، ایشیا، مشرق وسطیٰ اور لاطینی امریکہ سمیت کئی خطوں میں ان کی مانگ تیزی سے بڑھ رہی ہے۔

سوال یہ ہے کہ کیا الیکٹرک گاڑیوں کی دنیا میں امریکی کمپنی ٹیسلا دوبارہ اپنی کھوئی ہوئی برتری حاصل کر سکے گی، یا پھر آنے والے برسوں میں سڑکوں پر بھی "میڈ اِن چائنا” کا راج ہوگا؟ ایک بات طے ہے کہ مستقبل کی آٹو انڈسٹری کی جنگ اب صرف رفتار کی نہیں، بلکہ ٹیکنالوجی، قیمت اور عالمی منڈی پر قبضے کی جنگ بن چکی ہے۔

موضوعات : #bydelectricvehical
ShareSend

متعلقہ خبریں

BYD's agreement on the use of robots in industrial production
تازہ ترین

BYDکا صنعتی پیداوار میں روبوٹس کے استعمال کا معاہدہ

1 ستمبر , 2026
FESCO Privatization 10 out of 12 Investor Groups Pre-qualify; K-Electric Withdraws
تازہ ترین

فیسکو کی نجکاری، 12 میں سے 10 سرمایہ کار گروپس پری کوالیفائی، کے الیکٹرک دستبردار

29 اگست , 2026
Deadlock in US-Canada talks; fear of tariff hikes on Canadian vehicles.
تازہ ترین

امریکا ،کینیڈا مذاکرات میں ڈیڈ لاک، کینیڈین گاڑیوں پر محصولات میں اضافے کا خدشہ

27 اگست , 2026
Ferrari car worth 11 billion rupees
تازہ ترین

11ارب روپے کی فراری گاڑی

22 اگست , 2026
Sindh government decides to crack down on public service vehicles.
تازہ ترین

سندھ حکومت کا پبلک سروس گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

21 اگست , 2026
Sales tax on hybrid vehicles likely to be reduced
تازہ ترین

ہائبرڈ گاڑیوں پر سیلز ٹیکس میں کمی کا امکان

21 جولائی , 2026
اگلی خبر
بلوچستان میں آپریشن ،مزید 7 دہشت گرد ہلاک ،تعداد 102 ہو گئی

بلوچستان میں آپریشن ،مزید 7 دہشت گرد ہلاک ،تعداد 102 ہو گئی

یہ بھی پڑھیں

Robot ready to guide blind people

نابینا افراد کی رہنمائی کے لیے روبوٹ تیار

8 ستمبر , 2026
امریکی قرض 40 کھرب ڈالر تک پہنچ گیا، صرف سود کی ادائیگی سالانہ 12 کھرب 50 ارب ڈالر درکار

امریکی قرض 40 کھرب ڈالر تک پہنچ گیا، صرف سود کی ادائیگی سالانہ 12 کھرب 50 ارب ڈالر درکار

8 ستمبر , 2026
ایشین گیمز کرکٹ کا شیڈول ، پاکستان کا پہلا مقابلہ 17ستمبر کو تھائی لینڈ سےہو گا

ایشین گیمز کرکٹ کا شیڈول ، پاکستان کا پہلا مقابلہ 17ستمبر کو تھائی لینڈ سےہو گا

8 ستمبر , 2026
27 ستمبر کو پی ٹی آئی کا ممکنہ احتجاج ،پولیس کی پکڑ دھکڑ

27 ستمبر کو پی ٹی آئی کا ممکنہ احتجاج ،پولیس کی پکڑ دھکڑ

8 ستمبر , 2026
آٹو موبائل پالیسی، 2031 تک درآمدی ٹیرف 15 فیصد تک لانے کی تجویز

آٹو موبائل پالیسی، 2031 تک درآمدی ٹیرف 15 فیصد تک لانے کی تجویز

8 ستمبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔