لاہور: (پاک ترک نیوز)آج ہم بات کرنے جا رہے ہیں ایک ایسی خبر کی، جو ناصرف خطے بلکہ پوری دنیا کی فضائی طاقت کا توازن بدلنے جا رہی ہے۔
چین کی جانب سے حال ہی میں جاری کی گئی سبز رنگ کے J-35 ففتھ جنریشن اسٹیلتھ فائٹر جیٹ کی ویڈیوز نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا ہے۔
سوال یہ ہے کہ کیا یہ جہاز پاکستان کے لیے تیار کیے جا رہے ہیں؟
J-35 اس وقت دنیا کی جدید ترین اسٹیلتھ ٹیکنالوجی سے لیس ففتھ جنریشن لڑاکا طیارہ ہے۔ اطلاعات کے مطابق پاکستان تقریباً 40 J-35 طیاروں کی بکنگ کر چکا ہے، جو آئندہ چند مہینوں میں پاک فضائیہ کا حصہ بن سکتے ہیں۔
اگر ایسا ہوا تو پاکستان ان چند ممالک میں شامل ہو جائے گا جن کے پاس ففتھ جنریشن فائٹر جیٹس موجود ہوں گے۔اب بات کرتے ہیں اس جہاز کے سبز رنگ کی، جس نے سب کو حیران کر دیا ہے۔
یہ کوئی عام رنگ نہیں بلکہ ایک خاص ریڈار کراس سیکشن کم کرنے والا اسٹیلتھ پینٹ ہے، جو دشمن کے ریڈار کو دھوکا دینے کی غیر معمولی صلاحیت رکھتا ہے۔
چین کے تجربات سے یہ بات ثابت ہوئی کہ سبز شیڈ اسٹیلتھ کے لیے زیادہ مؤثر ہے، جبکہ یہ پینٹ F-35 کے برعکس ہر فلائٹ کے بعد دوبارہ کرنے کی ضرورت بھی نہیں رکھتا۔
J-35 میں جدید ترین BVR میزائلز جیسے PL-17 اور PL-21 نصب کیے جا سکتے ہیں، جن کی رینج 450 سے 600 کلومیٹر تک بتائی جا رہی ہے۔ یعنی دشمن کے جہاز کو اڑان بھرتے ہی نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔
دوسری جانب بھارت ابھی تک ففتھ جنریشن فائٹر حاصل کرنے میں ناکام دکھائی دیتا ہے، جبکہ پاکستان پہلے ہی JF-17 بلاک 3 اور J-10C جیسے جدید طیارے عملی جنگی تجربے کے ساتھ استعمال کر چکا ہے۔ناظرین! J-35 کی شمولیت کے بعد پاک فضائیہ نہ صرف خطے بلکہ دنیا کی طاقتور ترین فضائی افواج میں شامل ہونے جا رہی ہے۔






